ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، آگ کی ہولناک واردات سے دلہنوں کے ارمانوں پر پھرا پانی

جب سارے افراد خانہ تیاریوں میں مصروف تھے ، تواچانک مکان کے اندرآگ کے شعلے بھرک اٹھے ۔ آناً فاناً چیخ وپکار سے علاقہ گونج اٹھا ۔ ہرکوئی اس مکان کی جانب دوڑتا ہوا نظرآیا ۔

  • Share this:
شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، آگ کی ہولناک واردات سے دلہنوں کے ارمانوں پر پھرا  پانی
شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، آگ کی ہولناک واردات سے دلہنوں کے ارمانوں پر پھرا پانی

شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کےمَلہ بُوچَھن ماگام میں علی محمد بانکا کا رہائشی مکان آگ کی ہولناک واردات میں پوری طرح خاکسترہوگیا ۔ متاثرہ خاندان میں چند روز بعد دو بیٹیوں کی شادی ہونے والی تھی ۔ والدین نے شادی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی تھیں ۔ دلہنیں خوش تھیں کہ اب ان کی شادی ہوگی اور والدین بھی خوشی سے جھوم رہے تھے کہ وہ اپنی بیٹیوں کا بوجھ ہلکا کرنے والے ہیں ۔ گھر کے افراد اپنے رشتہ داروں کودعوت دینے میں مصروف تھے ۔


بیٹیوں کے والد نے اپنی دولخت جگروں کے لئے سونے کے زیورات اوردیگرپوشاک خرید کر رکھ لیا تھا۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ ان کے سارے ارمانوں پرپانی پھر جائے گا ۔ آج جب سارے افراد خانہ تیاریوں میں مصروف تھے ، تواچانک مکان کے اندرآگ کے شعلے بھرک اٹھے ۔ آناً فاناً چیخ وپکار سے علاقہ گونج اٹھا ۔ ہرکوئی اس مکان کی جانب دوڑتا ہوا نظرآیا ۔


سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔


گاؤں کا ہرفرد آگ بجھانے کی کوشش میں لگ گیا ، لیکن آگ پورے مکان کو چند ہی منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ مکان میں لگی آگ کی وجہ سے سونے کے زیورات ، کپڑے اور دیگر ساز و سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئے ۔

مکان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ عملہ نے اگرچہ  آگ پرقابو پانے کی انتھک کوشش کی ، لیکن آگ کی شدت کی وجہ سے بر وقت قابو پانا مشکل ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے اب چندہ جمع کرنا شروع کردیا ہے اوریہ طے کیا ہے کہ اپنی ہی تاریخ پران دو بیٹیوں کی شادی کی جائے گی ۔ مقامی لوگوں نے مکان کی تعمیرکیلئے پہل شروع کردی ہے۔ متاثرین نے گورنرانتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ انہیں مدد کی جائے ۔ تاکہ وہ از سرنو اپنے پاوں پر کھڑے ہوسکیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 27, 2020 09:11 PM IST