تین طلاق کو ملک کی پارلیمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے اور تین طلاق دینے پر سزا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔ تاہم ملک میں تین طلاق کے کیسیز رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ جموں و کشمیر میں پیش آیا ہے ، جہاں کپواڑہ ضلع میں پولس نے تین طلاق کا پہلا کیس درج کیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اصل میں سرحدی علاقہ کیرن میں پیش آیا تھا ، جب شوہر کی طرف سے طلاق دئے جانے پر ایک خاتون نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور کافی دنوں تک عدالت میں کیس چلا تھا ۔جس کے بعد عدالت نے اس معاملہ میں کیس درج کرنے کی ہدایت دی ۔چنانچہ عدالتی احکامات کے تحت ہی کپواڑہ میں وومنس پولس اسٹیشن کپواڑہ میں باضابط طور پر ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔