ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے ملازمین کو لگائی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز

Jammu and Kashmir News : جموں یونیورسٹی نے اپنے ملازمین ، ان پر منحصر افراد اور شہری سوسائٹی کے ممبروں کے لئے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ویکسینیشن کی مہم شروع کی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے ملازمین کو لگائی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز
جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے ملازمین کو لگائی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز

جموں : کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے جاری کوششوں میں آگے بڑھتے ہوئے جموں یونیورسٹی نے اپنے ملازمین ، ان پر منحصر افراد اور شہری سوسائٹی کے ممبروں کے لئے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ویکسینیشن کی مہم شروع کی ہے ۔  100 سے زائد لوگوں نے سرکار کی طرف سے جاری کی گئی کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا ۔


قابلِ ذکر ہے کہ کورونا کے معاملات میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے  یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر پروفیسر منوج کمار دھر کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیٹی کے قیام اور پروفیسر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس سمیت متعدد فعال اقدامات اٹھائے ہیں ۔ یونیورسٹی کے مختلف اسٹیک ہولڈرس کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر وقتا فوقتا بار بار ہدایات اور مشورے جاری کرتا رہا ہے ۔


ہیلتھ سینٹر ، جموں یونیورسٹی میں مرکزی گیٹ پر ملازمین کی تھرمل اسکریننگ سے لے کر باقاعدگی سے صاف صفائی سے لے کر تمام محکموں ، دفاتر اور رہائشی علاقو ، طلبہ اور ملازمین کی بڑے پیمانے پر جانچ  اور یونیورسٹیوں میں طبی اور صفائی کی خدمات کو یقینی بنا رہا ہے ۔


ہر انسانی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وائس چانسلر نے اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ وائس چانسلر نے مشاہدہ کیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ویکسین لگانا نہایت ہی ضروری ہے ۔  انہوں نے چیف میڈیکل افسر جموں ڈاکٹر جے پی سنگھ اور ڈپٹی سی ایم اُو ڈاکٹر پونم سیٹھی اور ان کے دیگر ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر دھر نے جموں یونیورسٹی کے ایم او ، ڈاکٹر بھارت بھوشن اور ان کی ٹیم کی کورونا وائرس سے متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں جموں کے تمام اسٹیک ہولڈرس کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

ڈاکٹر بھارت بھوشن نے ڈاکٹر سمرن جیت کور اور دیگر میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے فارماسسٹ ، یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر اور دیگر عملہ کے ممبروں کی کاوشوں کو سراہا ، جنہوں نے جموں یونیورسٹی میں ایک ویکسینیشن مہم کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 06:30 PM IST