உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : فوج کے ذریعہ سیاحتی مقام گلمرگ میں پہلی مرتبہ میراتھن کا انعقاد، جانئے کا تھا مقصد

    جموں و کشمیر : فوج کے ذریعہ سیاحتی مقام گلمرگ میں پہلی مرتبہ میراتھن کا انعقاد، جانئے کا تھا مقصد

    جموں و کشمیر : فوج کے ذریعہ سیاحتی مقام گلمرگ میں پہلی مرتبہ میراتھن کا انعقاد، جانئے کا تھا مقصد

    Jammu and Kashmir News : گلمرگ میں پہلی بار پہاڑی مقام پر اس طرح کی روڈ ریس منعقد ہوئی ۔ اٹھارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر وینیت دلال نے ہری جھنڈی دکھا کر اس ریس کا آغاز کیا۔

    • Share this:
    گلمرگ : وادی کشمیر میں فوج ، یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے سلسلے میں جگہ جگہ کھیل کود کے مقابلے منعقد کرتی ہے ، جس سے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع ملتاہے۔ اسی کڑی میں دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی پیر پنچال برگیڈ کی جانب سے شان ترنگا کے نام سے بارہ کلو میٹر ہاف میراتھن روڈ ریس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس میراتھن میں وادی بھر سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ایک سو سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی ۔ یہ ریس مختلف عمر کے گروپس میں ہوئی۔

    گلمرگ میں پہلی بار پہاڑی مقام پر اس طرح کی روڈ ریس منعقد ہوئی ۔ اٹھارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر وینیت دلال نے ہری جھنڈی دکھا کر اس ریس کا آغاز کیا۔  نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر اس ریس میں حصہ لیا ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اٹھارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر وینیت دلال نے انعامات سے نوازا۔

    کھلاڑیوں نے گلمرگ میں فوج کی جانب سے منعقدہ اس ریس پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانون نے کہاکہ گلمرگ میں اس ریس سے انہیں نیا تجربہ ہوا ہے۔ کچھ نوجوانوں نے کہا کہ کہ انہوں نے آج تک صرف میدانی علاقوں میں روڈ ریس کی بلکہ آج انہیں پہلی پار گلمرگ میں پہاڑی مقامات پر ریس کرنے کا موقع ملا۔

    اس موقع پر اٹھارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر وینیت دلال نے کہا کہ کہ انہیں خوشی ہوئی کہ گلمرگ میں شان ترنگا کے اس میراتھن میں اتنی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ونیت دلال نے ان نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ غلط کاموں سے دور رہیں اور اپنے سماج میں بہتر شخصیت ہونے ثبوت پیش کریں ۔ ساتھ ہی کھیل کے میدانوں میں اپنا نام کمائیں۔ جس ملک کا نام بھی روشن ہوسکے۔

    ادھر ریس میں شامل لڑکیوں نے بھی نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بہت ہی زیادہ خوشی ہوئی کہ گلمرگ میں فوج کی جانب سے انہیں مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آگے چل کر جموں وکشمیر اور خاص کر ملک کانام روشن کریں گی ۔ اس ریس میں کئی قومی اتھیلیٹس نے بھی حصہ لیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: