உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کشمیری وادی میں اومیکران کی آمد کا اعلان ، کورونا معاملات ایک ہزار کے پار 

    J&K News : کشمیری وادی میں اومیکران کی آمد کا اعلان ، کورونا معاملات ایک ہزار کے پار 

    J&K News : کشمیری وادی میں اومیکران کی آمد کا اعلان ، کورونا معاملات ایک ہزار کے پار 

    Jammu and Kashmir News : کشمیر (Kashmir) میں اومیکران (Omicron) کے پانچ معاملات درج کئے گئے ہیں ، جن میں سے دو کشمیری باشندے ہیں اور تین غیر ریاستی سیاح ہیں ۔

    • Share this:
    سری نگر : کشمیر (Kashmir) میں اومیکران (Omicron) کے پانچ معاملات درج کئے گئے ہیں ، جن میں سے دو کشمیری باشندے ہیں اور تین غیر ریاستی سیاح ہیں ۔ تازہ جینیاتی تجزیے کی رپورٹ میں یہ پانچ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق ایک معاملہ اوڑی بارہمولہ کی ایک خاتون ہے ، جس کا نمونہ جینیاتی جانچ کے لئے 20 دسمبر کو دہلی بھیجا گیا تھا اور آج یہ اومیکران کا معاملہ پایا گیا۔ شوپیاں کا ایک شخص شارجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر منفی پایا گیا اور آٹھ دن تک شوپیاں میں اپنے گھر میں رہنے کے بعد اسے کووڈ مثبت پایا گیا اور 23 دسمبر کو اس کا سیمپل دہلی بھیجا گیا اور آج ملی رپورٹ میں اسے بھی اومیکران پازیٹیو پایا گیا ہے۔

    دیگر تین معاملات مہاراشٹر اور گجرات کے تین سیاحوں کے ہیں ، جن کا نمونہ جینیاتی جانچ کے لئے 22 دسمبر کو بھیجا گیا تھا۔ جینیاتی تجزیہ میں دیر لگنے پر پہلے ہی کشمیر کے طبی ماہرین نے فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر میں آج تقریبا نو ماہ کے بعد کووڈ مثبت معاملات ایک ہزار کے پار چلے گئے ہیں۔ پچھلی چار 28 اپریل 2021 کو کووڈ مثبت معاملہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار کے پار ہوئے تھے۔

    آج کے سرکاری کووڈ بلیٹن میں بتایا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 1148 نئے کووڈ مثبت کیس درج کئے گئے ہیں ، جن میں سے جموں میں 640 اور کشمیر میں 508 کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں ۔ جموں میں قریباً آدھے کیس یعنی 301 صرف جموں ضلع میں اور کشمیر میں سب سے زیادہ 256 معاملات سرینگر ضلع میں پائے گئے ہیں۔ اس دوران دو افراد کی کووڈ سے موت بھی ہوئی ہے جن کا تعلق جموں سے ہے۔

    پچھلے ایک ہفتہ سے جموں و کشمیر میں کووڈ کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت 4810 کووڈ معاملات متحرک ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: