உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر میں ایک اور دردناک حادثہ، راجوری میں بس کھائی میں گری، 5کی موت، متعدد زخمی

    Youtube Video

    نیوز ایجنسی اے این آئی نے بس حادثے کی کچھ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حادثہ کتنا خوفناک ہے۔ ۔ اس حادثے کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموںو کشمیر کے راجوری میں جمعرات کو ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ ضلع کے بھمبر گلی کے قریب آج صبح کئی مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ منجاکوٹ تحصیلدار جاوید چودھری نے یہ اطلاع دی۔ اس حادثے کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا۔

      بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں بس میں سوار کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولیس لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کرنے میں مصروف ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے بس حادثے کی کچھ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حادثہ کتنا خوفناک ہے۔

       

      لکھیم پورکھیری کیس: پوسٹ مارٹ سے انکشاف، ریپ کے بعد گلا دبا کر کیا گیادونوں بہنوں کا قتل

      جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی پہل

      جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ایل جی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں منوج سنہا نے کہا کہ مجھے راجوری میں دردناک حادثے میں لوگوں کی موت سے دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: