ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی بہن سنبھالیں گی ، بتائی گئی یہ بڑی وجہ

عمر عبداللہ کو 50 ویں جنم دن پر ان کے لاکھوں فالوورس نے ان کی کمی محسوس کی۔ بعض سیاسی لیڈروں اور دیگر چاہنے والوں نے اپنے اپنے ٹویٹس میں مبارک باد پیش کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 10, 2020 09:19 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی بہن سنبھالیں گی ، بتائی گئی یہ بڑی وجہ
سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی بہن سنبھالیں گی ۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے 50 ویں جنم دن کے موقع پر اپنا ٹویٹر ہینڈل اپنی ہمشیرہ سارہ عبداللہ پائلٹ کے سپرد کردیا ہے۔ سارہ عبداللہ پائلٹ اب اپنے محبوس بھائی عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل متحرک رکھیں گی۔ بتادیں کہ عمر عبداللہ جو تمام تر معاملات وامور پر فوری طور پر ٹویٹ کرتے تھے، کا ٹویٹر ہینڈل گزشتہ زائد از سات ماہ سے خاموش تھا۔ تاہم پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹویٹر ہینڈل کو ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے متحرک رکھا ہوا ہے۔


عمر عبداللہ کے 50 ویں جنم دن کے موقع پر منگل کے روز ان کے ٹویٹر ہینڈل کے تعارف والے سیکشن میں لکھا گیا: 'سارہ عبداللہ پائلٹ اپنے بھائی عمر عبداللہ کے ٹویٹر ہینڈل کو چلائیں گی اور اس ٹویٹر ہینڈل کو اس کے اصلی مالک کو اسی وقت واپس کریں گی جب وہ جیل سے باہر آئیں گے'۔




واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019 کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد سے تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی مسلسل نظر بند ہیں۔ عمر عبداللہ کے ٹویٹر پر زائد از 30 لاکھ فالوورس ہیں جبکہ خود وہ زائد از چار سو افرد کو فالو کرتے تھے۔ انہوں نے ٹویٹر ہینڈل پر آخری ٹویٹ پانچ اگست کو ہی کیا ہے جو اس وقت کی صورتحال کے متعلق ہے۔

دریں اثنا عمر عبداللہ کو 50 ویں جنم دن پر ان کے لاکھوں فالوورس نے ان کی کمی محسوس کی۔ بعض سیاسی لیڈروں اور دیگر چاہنے والوں نے اپنے اپنے ٹویٹس میں مبارک باد پیش کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
First published: Mar 10, 2020 09:19 PM IST