உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بارہمولہ کے کنزر میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، دو چور گرفتار

    Youtube Video

    ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق نے ایک پریhس کانفرنس میں بتایا کہ یہ چور کچھ عرصہ سے علاقے میں سرگرم تھے اور انہوں نے مختلف جگہوں سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سازوسامان کی چوری کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Delhi
    • Share this:
    ضلع بارہمولہ کے کنزر پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا، لاکھوں روپئے مالیت کا سازوسامان چوروں سے برآمد ہواہے۔ دو چور بھی گرفتارکرلئے گئے ہیں۔ ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق نے ایک پریhس کانفرنس میں بتایا کہ یہ چور کچھ عرصہ سے علاقے میں سرگرم تھے اور انہوں نے مختلف جگہوں سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سازوسامان کی چوری کی۔پولیس اسٹیشن کنزر کےحدود میں ماضی قریب میں چوری اور گاڑی چوری کی کچھ وارداتیں ہوئیں جن کے بارے میں پہلے ہی کئی کیس درج کئے جاچکے ہیں۔

    پولیس نے تکنیکی اور انسانی وسائل کی مدد سے ان مقدمات کی تفتیش کے دوران کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے جن میں سے ایک چھان پورہ ٹنگمرگ کا عبدالمجیدلون تھا جو ٹنگمرگ علاقہ کا ایک بدنام زمانہ چور تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لیے مذکورہ شخص اپنا گھر چھوڑ کر مختلف مقامات پر روپوش تھا۔

    پولیس کو جوں ہی گلاب دجی علاقے میں اس کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملی پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ مکمل پوچھ گچھ کے بعد اس نے انکشاف کیا کہ وہ اور ایک اور شخص گنڈ حسی بٹ کے بشارت احمد بھٹ چوری اور ڈکیتی کی ان وارداتوں میں ملوث ہیں جنہیں اسی دن گرفتار بھی کیا گیا۔

    دونوں نے مزید انکشاف کیا کہ اپنے جرم کو چھپانے اور چوری شدہ مال کو بے نقاب کیے بغیر ٹھکانے لگانے کے لیے انہوں نے پٹن کے علاقے میر گنڈ کراسنگ پر ایک ورکشاپ کھول رکھی ہے جہاں انہوں نے چوری شدہ گاڑیوں کو پرزوں میں تقسیم کیا اور انجنوں کو توڑتےتھے۔چوری شدہ املاک میں لاکھوں روپے تانبہ بھی برآمد ہواہے۔ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: