ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش ، لاکھوں روپے مالیت کی اشیا برآمد

Jammu and Kashmir News : یہ گینگ قصبہ اننت ناگ اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے سرگرم تھا اور اب تک چوریوں کی کئی بڑی اور چھوٹی واردات انجام دے چکا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس نے فی الحال 4 افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش ، لاکھوں روپے مالیت کی اشیا برآمد
جمون و کشمیر : اننت ناگ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش ، لاکھوں روپے مالیت کی اشیا برآمد

جموں و کشمیر: اننت ناگ پولیس نے چوریوں کے کئی معاملات کو حل کرنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرکے اننت ناگ قصبہ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کو پکڑ کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ اشیا برآمد کر کے ضبط کر کرلی ۔ مقدمہ کی تفتیش کے دوران ایف آئی آر نمبر 113/2021 زیر دفعہ 457،380 پولیس تھانہ اننت ناگ میں درج ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے چوریوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ایک بڑے گینگ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


یہ گینگ قصبہ اننت ناگ اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے سرگرم تھا اور اب تک چوریوں کی کئی بڑی اور چھوٹی واردات انجام دے چکا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس نے فی الحال 4 افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے ۔ پولیس نے ان چوروں کی شناخت عاصف احمد ملک ولد غلام رسول ملک ساکنہ اولڈ عیدگاہ اننت ناگ ، شبیر احمد بھٹ ولد عبد الغنی بھٹ ساکنہ آنچی ڈورہ اننت ناگ،  اویس احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکنہ جنگلات منڈی اننت ناگ اور فیصل نذیر ملک ولد نذیر احمد ملک ساکنہ سرنل اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔


پولیس نے ان چوروں سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے مزید دو افراد جو چوری شدہ پراپرٹی خریدنے میں ملوث ہیں ، کو بھی گرفتار کیا ہے اور ان کی شناخت مجید احمد ریشی ولد غلام محی الدین رشی ساکنہ پشو محلہ اننت ناگ اور  ہلال احمد لون ولد محمد رمضان لون ساکنہ ہانجر پری  پورہ کے طور پر کی ہے ۔


یہ کارروائی ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او اننت ناگ مسرت حسین کی قیادت میں پولیس نے ایک منظم حکمت عملی کے تحت انجام دی ۔ جس کی عوامی حلقوں کی جانب سے کافی ستائش ہورہی ہے ہے ۔

تفتیش کے دوران ، ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اننت ناگ قصبے میں چوری کے کئ واقعات میں ملوث تھے۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 13/2021 ، 14/2021 ، 24/2021 ، 30/2021 35 / 2021،50 / 2021 ، 54/2021 ، 59/2021 ، 78/2021 ، 97/2021 ، 101/2021 اور 113 / 2021 کو حل کیا گیا اور لاکھوں مالیت کی جائیداد میں ماروتی آلٹو JK18C  2335 ، اسکوٹی JK03H 9632 ، ہونڈا سپرے موٹر ، سگریٹ ، گیس سلنڈر ، گھریلو ایپلائینسز ، مائیکرو ویو تندور کے علاؤہ کئی موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں گرفتار کۓ گئے  چوروں و دیگر افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور  تفتیش کے دوران معاملے کے مزید تار تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 05, 2021 09:14 PM IST