ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج

Jammu and Kashmir News : دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کشمیر میں 14 مئی کو ہی بائیس دن کے بعد سب سے کم کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے ۔ 14 مئی 2020 کو کشمیر میں کُل 3767 جانچ نمونوں میں سے صرف 5 نمونے کووڈ مثبت پائے گئے تھے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج
جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج

سرینگر : جموں و کشمیر کی سرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج چوبیس روز کے بعد سب سے کم کووڈ معاملات درج کئے گئے ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق آج جموں و کشمیر میں کُل 3027 نئے کووڈ 19 کے کیسز پائے گئے ، جن میں سے 1516 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے ۔ کشمیر وادی میں پائے گئے کووڈ مثبت معاملات میں سے سرینگر میں 379 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں ، جو 19 اپریل 2021 کے بعد سب سے کم معاملے ہیں ۔


ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسعد نے کووڈ مثبت معاملات میں اس کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد پچھلے 20 دن میں سب سے کم ہے ، لیکن ابھی بھی یہ معاملات زیادہ ہیں ، جنہیں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام سے مدد طلب کی ۔


وادی کشمیر میں سرینگر سب سے زیادہ کووڈ وائرس کے نشانے پر رہا ہے ۔ کشمیر کے دس اضلاع میں کُل  32646 کووڈ ایکٹیو معاملات میں سے 9813 یعنی 30 فیصد سرینگر ضلع میں موجود ہیں ۔ جہاں تک اموات کا تعلق ہے تو اس میں بھی سرینگر ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ۔ ابھی تک کشمیر میں ہوئی کُل 1656 اموات میں سے 40 فیصد اموات سرینگر ضلع ہوئی ہیں ۔


کووڈ19 سے صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد میں بھی آج بہتری دیکھنے کو ملی ۔ 14 مئی کو کشمیر وادی میں 2751 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جن میں سے 1248 یعنی 45.3 فیصد صحتیاب ہوئے مریضوں کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کشمیر میں 14 مئی کو ہی بائیس دن کے بعد سب سے کم کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے ۔ 14 مئی 2020 کو کشمیر میں کُل 3767 جانچ نمونوں میں سے صرف 5  نمونے کووڈ مثبت پائے گئے تھے ۔

جانکاروں کا ماننا ہے کہ کووڈ کرفیو سختی سے نافذ کرنے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کووڈ مثبت معاملات میں کمی آسکتی ہے ، لیکن جموں و کشمیر میں اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ آج بھی 60 اموات ہوئی ہیں ۔ جن میں سے 39 اموات جموں میں اور 21 اموات کشمیر وادی میں ہوئیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 14, 2021 09:21 PM IST