اپنا ضلع منتخب کریں۔

    J&K سرکار اور OYO گروپ نے"کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا" پروجیکٹ کے تحت دیہی ہوم اسٹے کا کیا آغاز

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر حکومت نے عالمی شہرت یافتہ ٹریول ٹیک کمپنی کے اشتراک سے آج کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا پروجیکٹ کے تحت دیہی ہوم اسٹے اسکیم کا آغاز کیا۔ اس تاریخی پروجیکٹ کا آغاز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر حکومت نے عالمی شہرت یافتہ ٹریول ٹیک کمپنی کے اشتراک سے آج کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا پروجیکٹ کے تحت دیہی ہوم اسٹے اسکیم کا آغاز کیا۔ اس تاریخی پروجیکٹ کا آغاز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر حکومت نے عالمی شہرت یافتہ ٹریول ٹیک کمپنی کے اشتراک سے آج کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا پروجیکٹ کے تحت دیہی ہوم اسٹے اسکیم کا آغاز کیا۔ اس تاریخی پروجیکٹ کا آغاز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر حکومت نے عالمی شہرت یافتہ ٹریول ٹیک کمپنی کے اشتراک سے آج کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا پروجیکٹ کے تحت دیہی ہوم اسٹے اسکیم کا آغاز کیا۔ اس تاریخی پروجیکٹ کا آغاز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔ اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے مقامی نوجوانوں کو فی کس پچاس ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ پانچ سو نوجوانوں کو مشن یوتھ کے تحت ہوم اسٹے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ OYO  نے پہلگام میں ہوم اسٹے پروجیکٹ کے تحت بیس قیام گاہوں کی نشاندہی کی ہے ، جن میں سے دس قیام گاہیں اس وقت سیاحوں کے لئے دستیاب ہیں۔

    ایل جی نے کہا کہ رواں برس دسمبر ماہ تک جموں وکشمیر میں دو سو ہوم اسٹے یونٹ قائم کئے جائیں گے ۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں جموں و کشمیر نے سیاحت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے اور سرکار OYO کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں چھوٹے درجے کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور مقامی صنعت وحرفت کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے جموں وکشمیر کو بے پناہ حسن سے مالا مال کیا ہے اور ہوم اسٹے پروجیکٹ کے تحت نجی گھروں میں رہنے کی سہولت فراہم کرنے سے ملکی اور بین الاقوامی مسافروں کو جموں و کشمیر کی ثقافت، پکوان، روایات اور مہمان نوازی سے رو برو ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ یہ نئی پہل مقامی لوگوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنائے گی، جس سے خود کفیل ہندوستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس مشن کے ذریعہ سے مقامی افراد اور کاروباری ادارے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ جموں و کشمیر میں عالمی معیار کے سیاحتی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم  نریندر مودی کی رہنمائی میں سیاحت کے شعبے نے بے مثال ترقی کی ہے اور ملک میں سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے کافی مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو دیہی ثقافت اور روایات کا تجربہ کرنے کے لیے مطلوبہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورسٹ ویلیج نیٹ ورک کے تحت شامل دیہاتوں میں بہتر سڑک رابطہ، پانی اور بجلی کی فراہمی، موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سرکار نوجوانوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کو سیاحتی گاؤں کے نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر جوڑنے اور انہیں جموں و کشمیر کی تبدیلی کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنے کے لیے منظم طریقے سے کوششیں کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سیز، پی آر آئی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں سیاحت کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پائیدار اور ماحولیات کے موافق سیاحت، دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو بھی فروغ دے گا۔

    چیئرمین، ڈی ڈی سی اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے دیہی مکان مالکان کی مدد کرنے اور ان کی روزی روٹی بڑھانے کی کوشش کے لیے یوٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر OYO کے اعلی افسران اور جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود رہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: