ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر حکومت نے پنچایت اور بی ڈی سی ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں

جموں و کشمیر حکومت نے پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے لئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2020 12:09 AM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر حکومت نے پنچایت اور بی ڈی سی ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں
جموں و کشمیر حکومت نے پنچایت اور بی ڈی سی ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ فائل فوٹو

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے لئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیاں ںتشکیل دی ہیں۔ چوٹی کی سطح کی کمیٹی یونین ٹریٹری میں خالی پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے لئے انتخابات کے انعقاد کے لئے نقش راہ اور مفصل شیڈول مرتب کرے گی۔ چوٹی سطح کی کمیٹی صوبائی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کئے جانکاری کی بنیاد پر اپنی انتخابات کے لئے اپنی تیاری کرے گی۔


کمیٹی اس ضمن میں زمینی سطح پر حفاظتی، عملے، ساز و سامان اور لاجسٹک کا جائزہ بھی لے گی۔ چوٹی سطح کی کمیٹی کی قیادت پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ کریں گے۔ صوبائی سطح کی کمیٹیاں افراد قوت، حفاظتی، ساز و سامان اور دیگر ضروریات کے تجزیہ کے بنیاد پر انتخابی عمل کے امکانات اور اس میں درپیش رکاوٹوں سے متعلق تفصیلات چوٹی کی سطح کی کمیٹی کو پیش کرے گی۔


جموں و کشمیر حکومت نے پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے لئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیاں ںتشکیل دی ہیں۔ فائل فوٹو
جموں و کشمیر حکومت نے پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے لئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیاں ںتشکیل دی ہیں۔ فائل فوٹو



جموں و کشمیر میں صوبائی کمیٹیوں کی سربراہی متعلقہ صوبائی کمشنر ان کریں گے۔ صوبائی سطح کی کمیٹی اپنی رپورٹ چوٹی سطح کی کمیٹی کو 21 ستمبر 2020ء تک پیش کرے گی جبکہ چوٹی سطح کی کمیٹی حکومت کو اس ضمن میں اپنی رپورٹ 28 ستمبر 2020 تک پیش کرے گی۔ چوٹی سطح اور صوبائی کمیٹیوں کی معاونت محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کریں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اس ضمن میں ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading