ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیرمیں دوائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے: جموں وکشمیر حکومت کا دعویٰ

حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ وادی میں تمام حیات بخش ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2020 02:33 AM IST
  • Share this:
کشمیرمیں دوائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے: جموں وکشمیر حکومت کا دعویٰ
کشمیر میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے: جموں وکشمیر حکومت- علامتی تصویر

سری نگر: جموں وکشمیرحکومت نےکہا ہےکہ کشمیر میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت نےکہا کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں ادویات کی کمی کے بارے میں آئی خبریں بے بنیاد ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ وادی میں تمام حیات بخش ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ تاہم چند ایک ادویات جن کی 25 سے 30 فیصد کی کمی ہے، اُن کو انڈین ائیرفورس کےخصوصی جہاز کے ذریعے دلی سے لایا جارہا ہے۔ حکومت نے ادویات کا غیر ضروری ذخیرہ کرنے والے اور سپلائی نہ کرنے والے اَفراد کو متنبہ کیا ہےکہ وہ ادویات کی کمی نہ ہونے دیں۔ اس سلسلے میں افواہیں پھیلانے والوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے۔


اس دوران ڈویژنل کمشنرکشمیر پی کے پولےکی ہدایات پرحکام نےکووڈ 19 سے متعلق 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ڈویژنل کمشنردفتر میں یہ کنٹرول روم نوڈل آفیسر قاضی مسعود کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم میں ملک بھر سے کووڈ 19 سے متعلق مسائل کے تعلق سے سینکڑوں کی تعداد میں فون کال موصول ہو رہی ہیں۔ کنٹرول روم میں فون کالوں کی انونٹری قائم کی جارہی ہے اور لوگوں کی شکایات کو متعلقہ محکموں کو فوری طور سے بھیجا جاتا ہے۔ کنٹرول روم میں راشن، ادویات، بین ضلعی نقل وحرکت کے پاس، کیمیو تھرپی معاملات اور دیگر شعبوں سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں اور انہیں فوری کارروائی کےلئے متعلقہ محکموں کو بھیجا جاتا ہے۔




جموں وکشمیرحکومت نےکہا کہ میڈیا کےکچھ حصوں میں ادویات کی کمی کے بارے میں آئی خبریں بے بنیاد ہیں۔
جموں وکشمیرحکومت نےکہا کہ میڈیا کےکچھ حصوں میں ادویات کی کمی کے بارے میں آئی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دریں اثنا مزید 34 افرادنے سری نگر پہنچنےکے بعد منگل کو یہاں دو ہفتوں کا اِنتظامی کوارنٹائن مکمل کیا اور انہیں کوارنٹائن مراکز سے رخصت کیا گیا۔ ایک شخص کو چھوڑکر اس گروپ کے تمام اَفراد کا تعلق ضلع سری نگر سےتھا۔ رخصت کرنےکے بعد ان افراد کو اپنے اپنے گھروں تک پہنچایا گیا۔ یہ کام متعلقہ افسروں کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس گروپ کو اس سے قبل کے گروپوں کی طرح کوارنٹائن مدت کے دوران طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں اور صحت حکام کی کلیئرنس کے بعد انہیں رخصت کیا گیا۔ بیرون ملک اور بیرون جموں وکشمیر سے آنے والے افراد اس ہفتے اپنا انتظامی کوارنٹائن مکمل کریں گے اور کامیابی کے ساتھ کوارنٹائن مدت مکمل ہونےکے بعد انہیں اپنے اپنےگھروں کو روانہ کیا جائےگا۔

First published: Apr 08, 2020 02:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading