ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گلمرگ گرین گالف کورس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کیلئے سرکار نے اٹھایا یہ بڑا قدم

Jammu and Kashmir News : سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کی ہدایت پر رائل اسپرنگ گالف کورس اور گالف ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکیٹو افسر انعام الحق صدیقی کے ہمراہ گلمرگ میں گالف کورس کا جائزہ لیا ۔ اس ٹیم میں تکنیکی ماہرین بھی موجود تھے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گلمرگ گرین گالف کورس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کیلئے سرکار نے اٹھایا یہ بڑا قدم
سیاحتی مقام گلمرگ میں دنیا کے تاریخی گرین  گالف کورس  کی  شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے سرکار نے اقداما ت شروع کردئیے ۔  گالف کورس کو بحال کرکے یہاں دیگر کھیل

گلمرگ : جموں و کشمیر کا گلمرگ جہاں سرمائی کھیلوں کے لئے دنیا کا بہترین مقام مانا جاتا ہے وہیں گلمرگ میں ہی موجود دنیا کے تاریخی گرین گالف کورس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے سرکار نے اب اقدامات اٹھانا شروع کردئے ہیں ۔  دفعہ تین سو ستر کی منسوخی اور کورونا وائرس کی وجہ سے اس تاریخی گالف کورس کی دیکھ بھال متاثررہی ۔ سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کی ہدایت پر رائل اسپرنگ گالف کورس اور گالف ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکیٹو افسر انعام الحق صدیقی کے ہمراہ آج گلمرگ میں گالف کورس کا جائزہ لیا ۔ اس ٹیم میں تکنیکی ماہرین بھی موجود تھے ۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں گالف کورس کی مرمت کی جائے گی اوربہت جلد بین الاقوامی سطح کا گالف کورس تیار کیا جائے گا ، جس  پرکووڈ رہنما خطوط کے تحت جلد مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ چیف ایکزیکٹیو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی انعام الحق صدیقی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ سرکار نے پہلے ہی گلمرگ گالف کورس کی مرمت اور ترقی کی ہدایت دی ہے ، جس پر وہ کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے سرکار نے رقومات بھی واگزار کی ہیں ، انہیں رقومات کی کوئی کمی نہیں ہے۔


گالف کورس کے ٹرف منیجر اعجاز احمد ریشی نے بھی نیوز18 اردو کو بتایا کہ سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کی ہدایت پر وہ گلمرگ میں گالف کورس کی شان رفتہ بحال کرنے کیلئے پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تاکہ اس کھیل میں بھی یہاں کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہر کرسکیں ۔ گلمرگ میں آئے ہوئے دیگر ماہرین کابھی کہنا ہے کہ گلمرگ گالف کورس کے لئے تمام سازوسامان بہم رکھے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد  یہاں قومی و بین الااقوامی مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔


واضح رہے کہ گلمرگ میں اس تاریخی گرین گالف کورس کو انیس سو گیارہ میں برطانیہ حکومت نے بنایا تھا اور پہلی گالف چمپئین شپ انیس سو بائیس میں یہاں کھیلی گئی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 18, 2021 10:45 PM IST