ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں بڑھ رہے کورونا وائرس کیسیز کے بعد گورنر انتظامیہ آئی حرکت میں

Jammu and Kashmir News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حکومت نے بہت سے فیصلے لئے ہیں ، جو اس تباہی سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں گے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں بڑھ رہے کورونا وائرس کیسیز کے بعد گورنر انتظامیہ آئی حرکت میں
جموں و کشمیر میں بڑھ رہے کورونا وائرس کیسیز کے بعد گورنر انتظامیہ آئی حرکت میں

سری نگر : جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا معاملات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ کورونا سے ہو رہی اموات کی بھی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ۔ اسی کے پیش نظر آج لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیرمنوج سنہا نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا اور کووڈ مینجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پیرامیڈیکل کے اضافی عملہ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ 250 نرسیں تین دنوں میں جی ایم سی جموں میں شامل ہوں گی ، جو اسپتال میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی افرادی قوت کو مستحکم کریں گی ۔


لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حکومت نے بہت سے فیصلے لئے ہیں ، جو اس تباہی سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں گے ۔  بزرگ شہری جنہوں نے اپنے کنبے کے واحد کمانے والے رکن کو کھو دیا ہے ، انہیں عمر بھر کی خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی ۔ کورونا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کو خصوصی وظائف فراہم کیے جائیں گے ۔  لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ ہر وہ خاندان جو کووڈ 19 کے باعث اپنے قریبی اور عزیز سے محروم ہوچکا ہے ، انہیں جموں و کشمیر بینک کے ذریعہ خود روزگار کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔


کووڈ ۔19 نے معاشرے کے کمزور طبقات کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔  جے اینڈ کے یوٹی انتظامیہ اگلے دو ماہ کیلئے رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں ، پونی والوں ، پلیکی والوں اور پٹھو والوں کو ماہانہ 1000 روپے دے رہی ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت نے سوشل سیکورٹی اسکیموں سے مستفید افراد کو مختص رقم فوری طور پر فراہم کردی جائے گی اور راشن کارڈ رکھنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر راشن فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو راشن سمیت حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی ۔


لیفٹیننٹ گورنر نے جن بھاگیداری اور مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ فیس ماسک پہنیں ، ویکسینیشن کے لئے اپنا اندراج کروائیں ، ٹیسٹ کروائیں اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے کووڈ کے ساتھ ہر وقت مناسب برتاؤ کو یقینی بنائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی ، بلیک مارکیٹنگ اور دوائیوں کے ذخیرے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

منوج سنہا نے بھگوتی نگر جموں میں ڈی آر ڈی او کووڈ ہسپتال کے تعمیراتی سائٹ کا بھی دورہ کیا ۔ یہ اسپتال مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ میک شفٹ کووڈ کی سہولت 125 آئی سی یو بستر اور وینٹی لیٹرز کے ساتھ 25 مئی تک پورا ہوجائے گا ۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ذریعے عوام کی آواز پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے کئی ڈاکٹروں کے ساتھ وار تلاب کیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 10:50 PM IST