جموں و کشمیر سرکار کی انتظامی کونسل نے اپنے ایک اہم فیصلے میں ڈیوٹی کے دوران شہادت پانے والے سینٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین کو دئے جانے والے ایکس گریشیا رلیف میں اضافہ کرنے کو منظوری دی ہے۔ جموں میں یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو کونسل کی میٹنگ میں لئے گئے اس فیصلے کے مطابق سی اے پی ایف اہلکار جو جموں و کشمیر کے علاقائی دائیہ اختیار کے اندر یا باہر ڈیوٹی کے دوران شہادت پاتے ہیں انکے لواحقین کو اب بیس لاکھ کے بجائے پچیس لاکھ روپئے کاایکس گریشا دیا جائے گا۔
اس طرح ان کے ایکس گریشیامیں پانچ لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹو کونسل کی اس میٹنگ میں ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سی آر پی ایف جموں و کشمیر میں ملٹینسی مخالف کاروائیوں میں ایک اہم رول ادا کر رہی ہے اور اس فورس کے سیکڑوں جوان آج تک ایسے مختلف آپریشنز میں شہادت پا چکے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹو کونسل کے اس تازہ فیصلے سے شہادت پائے والے سی آر پی ایف کے جوانوں کے اہل خانہ کو کافی مدد ملے گی اور وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں گے ۔ اس سے پہلے بھی جموں و کشمیر سرکار نے وادی میں کام کررہی مختلف فورسز کی بہودی کے لئے کئی تواریخی فیصلے لئے ہیں اور سرکار ہمیشہ جوانوں کے اہل خانہ کی فلاح کی فکر مند رہتی ہے۔
(رپورٹ: رمیش امباردار) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔