ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سری نگر کی جھیلم ندی میں چلے گی نیوزی لینڈ کی لگزری بوٹ ، جانئے کیا ہے خاص

Jammu and Kashmir News : کشمیر وادی میں آبی ٹرانسپورٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے اہم پروجیکٹ شروع ہوا ہے ۔ نیوزی لینڈ سے خریدی گئی بس بوٹ کو جھیلم ندی میں اتارا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سری نگر کی جھیلم ندی میں چلے گی نیوزی لینڈ کی لگزری بوٹ ، جانئے کیا ہے خاص
جموں و کشمیر : سری نگر کی جھیلم ندی میں چلے گی نیوزی لینڈ کی لگزری بوٹ ، جانئے کیا ہے خاص۔ تصویر : اے این آئی ۔

نئی دہلی : اگر آپ جموں و کشمیر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو دل میں وہاں شکارا کی سیر کرنے کی خواہش ضرور ہوگی ۔ اس فہرست میں اب آپ بس بوٹ کو بھی شامل کرلیجئے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ جھیلم ندی میں اب نیوزی لینڈ سے آئی لگزری بس بوٹ بھی آپ کو نظر آئے گی ۔ جموں و کشمیر کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کشمیر میں آبی ٹرانسپورٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کے مقصد سے جھیلم ندی پر کروز کیلئے پہلی امپورٹیڈ لگزری بوٹ لائی ہے ۔


30 سیٹوں والی بس بوٹ کا اس سال 10 جولائی سے سری نگر کے باہری علاقے میں لسجان اور چٹہ بل ویئر کے درمیان جھیلم ندی میں ٹرائل رن کیا جارہا ہے ۔ سکھناگ انٹرپرائزیز نے بس بوٹ کے علاوہ جھیلم ندی میں 10 ۔ 12 سیٹوں والی لگزری پونٹون بوٹ اور 14 سیٹوں والی ریسکیو بوٹ بھی چالو کی ہے ۔



سکھناگ انٹرپرائزیز کے ڈائریکٹر عمران ملک نے بتایا کہ بس بوٹ نیوزی لینڈ کی موک نام کی کمپنی سے خریدی گئی تھی جبکہ لگزری پونٹون بوٹ کو امریکہ سے بھیجا گیا ہے ۔ اس نئے ترقیاتی قدم کا مقصد جھیلم ندی میں دہائیوں پرانے واٹر ٹرانسپورٹ کلچرل کو دوبارہ زندہ کرنا ہے ، جو کشمیر کی شناخت اور وراثت میں سے ایک ہے ۔

عمران ملک نے اے این آئی کو بتایا کہ اس بوٹ کو لوگوں کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔ اس میں ایئر کنڈیشننگ ، میوزک سسٹم اور ٹیلی ویزن ہے ۔ بوٹ کے ڈرائیور گوتم باسلی نے بتایا کہ فائبرگلاس والی بوٹ ہے ۔ یہ سبھی سہولیات کے ساتھ ایک گلاس فائبر بوٹ ہے ۔ ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ بوٹ کے اندر 10 ۔ 12 لوگوں کی کانفرنس کی طرح میٹنگ بھی کی جاسکتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2021 08:43 PM IST