ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کووڈ ویکسینیشن کی رفتار سے سرکار نا خوش، ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا خاکہ تیار

جموں وکشمیر جب سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا۔ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت کے ساتھ چل رہی ہے۔ آئے روز کووڈ معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے گراف کافی بڑھ رہا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کووڈ ویکسینیشن کی رفتار سے سرکار نا خوش، ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا خاکہ تیار
جموں وکشمیر: کووڈ ویکسینیشن کی رفتار سے سرکار نا خوش، ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا خاکہ تیار

جموں وکشمیر جب سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا۔ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت کے ساتھ چل رہی ہے۔ آئے روز کووڈ معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے گراف کافی بڑھ رہا ہے۔ اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے یہاں کے تمام لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کے معاملے نے پہلے ہی یہاں کی معشیت تباہ کردی ہے، اب پھر سے ایسے ہی حالات رونما ہونے کے آثار نظرآ رہے ہیں۔ اسکولوں کو بھی اب کووڈ کے پیش نظر پھر سے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، جس سے تعلیمی نظام ایک مرتبہ پھر اثر انداز ہوا۔


جموں وکشمیر میں لوگ سرکارکی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوطِ پر عمل نہیں کر رہے ہیں، جس سے کووڈکے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کئی فیصلے لینے جا رہی ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے سرکاری اسکولوں میں کلاس ورک آن لائن موڈ پر لایا۔ اس دوران سرکار نے لوگوں ہر جگہ ماسک اور سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے لوگوں کو واضح کیا کہ جو بھی ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکار لوگوں کو کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنےکے لئےکافی کوششیں کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ نظر اس بات پر ہے کہ لوگ ویکسینیشن کے عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔


 جموں وکشمیرکے محکمہ ہیلتھ کے فینانشل سکریٹری اتل ڈولو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ اب جو ویکسینیشن ہوئی، اس میں تقریباً 11 لاکھ لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔

جموں وکشمیرکے محکمہ ہیلتھ کے فینانشل سکریٹری اتل ڈولو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ اب جو ویکسینیشن ہوئی، اس میں تقریباً 11 لاکھ لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔


جموں وکشمیرکے محکمہ ہیلتھ کے فینانشل سکریٹری اتل ڈولو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ اب جو ویکسینیشن ہوئی، اس میں تقریباً 11 لاکھ لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن تقریباً 60 ہزار لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے اقرارکرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ کےعمل میں لوگ سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں، جو حکومت کے لئے سب سے زیادہ دشوار گزار ہے۔ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جگہ جگہ جانکاری پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، تاکہ لوگ اس وباء سے محفوظ رہ سکے۔

ان دنوں محکمہ صحت کے عہدیدار، پولیس جگہ جگہ ماسک اور سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس جگہ جگہ لاوڈ اسپیکرکے ذریعہ سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا رہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے سنجیدہ رہنا چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 03:25 AM IST