ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جنگلات میں بے دریغ کی جارہی ہے سبز سونے کٹائی ، محکمہ جنگلات لاعلم

Jammu and Kashmir News : کشمیر میں آئے روز جنگلات میں سبز سونے کے کاٹے جانے اور جنگلات کی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جنگلات میں بے دریغ کی جارہی ہے سبز سونے کٹائی ، محکمہ جنگلات لاعلم
جموں و کشمیر : جنگلات میں بے دریغ کی جارہی ہے سبز سونے کٹائی ، محکمہ جنگلات لاعلم

سری نگر : کشمیر میں آئے روز جنگلات میں سبز سونے کے کاٹے جانے اور جنگلات کی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ اسی طرح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بدرکوٹ ٹنگمرگ کمپارٹمنٹ تریسٹھ بی کے جنگلات میں سبز سونے کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے ۔ یہاں اس کمپارٹمنٹ میں نامعلوم افراد نے  کافی تعداد میں درخت کاٹ ڈالے ہیں ، جن میں چھوٹے بڑے درخت شامل ہیں ۔ اس معاملہ کی خبر محکمہ جنگلات کو بھی نہیں ہے ۔


اس سلسلہ میں جب نیوز 18 اردو نے ڈی ایف او شوکت احمد اور رینجر فاروق احمد سے پوچھا ، تو دونوں نے اس اراضی کو پرائیویٹ اراضی قرار دیا ۔ تاہم اس میں موجود درخت سرکار کی اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص نہیں کاٹ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ڈویژنل کمشنر کی اجازت لازمی ہوتی ہے ۔


رینجر فاروق احمد نے کہا کہ اس معاملہ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا ، جو بھی اس میں ملوث پائے جائیں گے ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ رینجر فاروق احمد نے مزید کہا کہ ان کی یہ کوشش رہتی ہے کہ جگہ جگہ جنگلات کے تحفظ کیلئے کام کئے جاتے ہیں ۔ وہ دن رات جنگل اسمگلروں کو پکڑنے کے طاق میں رہتے ہیں ۔ کشمیر میں آئے روز جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے سلسلے میں خبریں گشت کررہی ہیں ۔ ماحولیات کے بچاؤ کیلئے سرکار اور متعلقہ انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ تاکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام ہوسکے۔


ایک سماجی کارکن الطاف خان نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ جنگلات کے کٹاؤ کے معاملات سے محکمہ جنگلات سوالات کے گھیرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جنگلات کے تحفظ کیلئے  پیش پیش رہنا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 10:11 PM IST