உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوپیاں میں گرینیڈ حملہ، جوابی کارروائی کے بعد بھاگے دہشت گرد، ہتھیار و گولہ بارود برآمد

    تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ سرچ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دہشت گرد اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہونے  ہوگئے۔

    تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ سرچ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دہشت گرد اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہونے ہوگئے۔

    تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ سرچ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دہشت گرد اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہونے ہوگئے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکے اور سیکورٹی فورسز کے محاصرے سے فرار ہوگئے۔ معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے کٹ پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ سرچ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دہشت گرد اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہونے  ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

      پولیس کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے منگل کی رات شوپیان کے کٹ پورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پر دستی بم پھینکے۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ چاک کرتے ہوئے پولیس نے ایک گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

      گوندیا میں مسافر ٹرین نے مال گاری کو ماری ٹکر، 50 سے زیادہ لوگ زخمی

      جموں و کشمیر: سدرا میں ایک ہی کنبے کے 6افراد مردہ پائے گئے، موقع پر پہنچی پولیس

      پیر کو آزادی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر کشمیر ڈویژن میں دو مقامات پر دہشت گردوں نے گرینیڈ حملے کیے، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ سب سے پہلے دہشت گردوں نے بڈگام کے گوپال پورہ میں گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ جس کی شناخت کرن کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد دہشت گردوں نے پولیس کنٹرول روم کشمیر پر بھی گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: