உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : گجر بکروال طبقہ کا سرکار سے مطالبہ، ریزرویشن کو 10 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے

    Jammu and Kashmir : گجر بکروال طبقہ کا سرکار سے مطالبہ، ریزرویشن کو 10 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے

    Jammu and Kashmir : گجر بکروال طبقہ کا سرکار سے مطالبہ، ریزرویشن کو 10 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں مقیم گجر بکروال طبقے نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ریزرویشن (Reservation) کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا جائے اور ساتھ ہی اس زمرے میں اعلیٰ درجے کے افراد کو شامل کرنے کی بجائے ایس ٹی زمرے کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر کام کیا جائے ۔

    • Share this:
    کولگام : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں مقیم گجر بکروال طبقے نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ریزرویشن (Reservation) کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا جائے اور ساتھ ہی اس زمرے میں اعلیٰ درجے کے افراد کو شامل کرنے کی بجائے ایس ٹی زمرے کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر کام کیا جائے ۔ ریاست کے گجر بکروال طبقے کی فلاح و بہبود اور ریزرویشن کے حوالے سے درپیش مسائل کے چلتے اہرہ بل کولگام میں جموں و کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، جس میں ضلع کولگام سے آئے ہوئے ایس ٹی زمرے کے افراد نے شرکت کی ۔ ریاستی صدر ڈاکٹر زاہد پرواز، ڈی ڈی سی ممبران چودھری جمیلہ اور چودھری مشتاق راہی نے مہمان خصوصی کے بطور کانفرنس میں شرکت کی اور طبقہ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے بات کی ۔

    اس موقع پر ضلع سطح سے تعلق رکھنے والے گجر بکروال نوجوانوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ سرکار کی غیر سنجیدگی پر تنقید کی ۔ مقررین نے سرکار پر زور دیا کہ وہ ان کے زمرے کو لیکر کی جارہی ترمیمات سے باز آجائے اور ان کے جائز مطالبات پورے کرے جبکہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی کوشش کرے ۔ ساتھ ہی گجر بکروال زمرے میں آنے والے افراد کو ان کے حق سے محروم کرنے کی پالیسی پر غور و خوص کیا جائے ۔

    ڈی ڈی سی ممبر منزگام چودھری جمیلہ نے کہا کہ ریاست میں حالیہ دنوں سے گجربکروال طبقے کو دی جانے والی ریزرویشن کو لیکر کئی طرح سے قلم زنی کی کوشش کی جارہی ہے اور اعلیٰ درجے کے افراد کو اس زمرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے سرکار سے زمرے کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

    ادھر کانفرنس کے آرگنائزر الطاف احمد نے بھی سرکار سے ریزرویشن کو مزید مستحکم اور فعال بنانے پر زور دیا۔ کانفرنس میں گجر بکروال طبقے کے دیرانہ کارکنوں نے بھی خطاب کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: