உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : گلمرگ میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کی ہٹ جل کر خاکستر ، سیاح بحفاظت نکالے گئے باہر

    J&K News : گلمرگ میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کی ہٹ جل کر خاکستر ، سیاح بحفاظت نکالے گئے باہر

    J&K News : گلمرگ میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کی ہٹ جل کر خاکستر ، سیاح بحفاظت نکالے گئے باہر

    Jammu and Kashmir News : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم ہوٹل ہائی لینڈس پارک کی ایک ہٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ کی واردات میں چھ بیڈز والے کمروں پر مشتمل یہ ہٹ مکمل طور خاکستر ہوگئی ۔

    • Share this:
    گلمرگ : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم ہوٹل ہائی لینڈس پارک کی ایک ہٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ کی واردات میں چھ بیڈز والے کمروں پر مشتمل یہ ہٹ مکمل طور خاکستر ہوگئی ۔ اس ہٹ میں چند سیاح قیام پذیر تھے ، جن کو بحفاظت باہر نکالا گیا  آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اور ایس ایچ او گلمرگ کی سربراہی میں جموں و کشمیر پولیس کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ تاہم آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہٹ پوری طرح خاکستر ہوگئی۔ فائر سروس عملہ اور پولیس نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ اس ہٹ کے جلنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہواہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔

    گلمرگ میں منفی درجہ حرارت کے دوران بھی آگ نے اپنی شدت میں کمی نہیں دکھائی۔ آگ کے شعلے اتنے تیزاور بلند تھے کہ ہر کوئی یہاں لرز اٹھا اور دیگر ہوٹل مالکان بھی گھبرا گئے۔ گلمرگ میں گزشتہ کئی برسوں سے کئی ہوٹلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ انتظامیہ کے عہدیداروں نے ہوٹل مالکان اور ہوٹلوں میں قیام پذیر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں اور ہوٹلوں میں قیام کے دوران آتشزدگی سے بچنے کے لئے ہوشیار اور محتاط رہیں۔

    ادھر گلمرگ کے ایک ہوٹل میں ممبئی مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سیاح کی شناخت تیج امبالال شاہ کے طور پر ہوئی ، جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ گلمرگ کی سیر وتفریح کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی موت کے بعد اس کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ لایا گیا ، جہاں ان کی طبی لوازمات کی گئیں ۔ اس کے بعد لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

    واضح رہے کہ گلمرگ میں اس موسم سرما میں اکثر باہر کے ریاستوں کے سیاح حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ٹنگمرگ اسپتال کے ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ اس شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہی ہوئی ۔ گلمرگ میں ان دنوں کافی تعداد میں سیاح پہنچے ہوئے ہیں ، جو یہاں قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: