உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K : گلمرگ گنڈولہ کیبل کار نے گزشتہ 8ماہ میں 34 کروڑ کمائے ، گلمرگ میں سیاحوں کی کافی بھیڑ

    J&K : گلمرگ گنڈولہ کیبل کار  نے گزشتہ 8ماہ میں 34 کروڑ کمائے ، گلمرگ میں سیاحوں کی کافی بھیڑ

    J&K : گلمرگ گنڈولہ کیبل کار نے گزشتہ 8ماہ میں 34 کروڑ کمائے ، گلمرگ میں سیاحوں کی کافی بھیڑ

    Jammu and Kashmir News : گلمرگ گنڈولہ ایشیا کا بلند ترین کیبل کار ہے اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہے ۔ گلمرگ گنڈولہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا ہے اور اسی کیبل کار سے بہت زیادہ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

    • Share this:
    گلمرگ : کشمیر میں برف پوش پہاڑ، دلکش نظارے اور کشمیری قہوہ کا گرم پیالہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے یکساں خوشی کا باعث ہے۔ دوسری طرف کشمیر کا سفر اور مشہور گلمرگ گنڈولہ میں سواری تقریباً ہر سیاح کاشوق اور ترجیح میں رہتا ہے۔ جموں و کشمیر یوٹی سرکار نے گلمرگ میں قائم گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے 34 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔ گلمرگ گنڈولہ ایشیا کا بلند ترین کیبل کار ہے اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہے ۔ گلمرگ گنڈولہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا ہے اور اسی کیبل کار سے بہت زیادہ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

    دنیا کے مشہور اسکئی ریزاٹ اور ایشیا کے بلند ترین روپ وے گنڈولہ کی سواری پر سیاح فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ گزشتہ برسوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں کے گلمرگ نہ آنے کی وجہ سے گلمرگ گنڈولہ کی آمدنی متاثر رہی ۔ تاہم جوں ہی کورونا وائرس کے معاملات میں کمی آئی اور سیاحوں کو سرکار کی طرف سے کشمیر وارد ہونے کی اجازت ملی تو گلمرگ گنڈولہ میں کووڈ کی وجہ سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی ہونا شروع ہوئی۔

    گلمرگ گنڈولہ پروجیکٹ کے منیجر سہیل احمد نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنڈولہ عملے کی انتھک کوششوں اور سیاحوں کو اچھی سہولیات فراہم کرنے کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سال یعنی دوہزار بائیس بھی ہدف سے زیادہ آمدنی حاصل ہوگی ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دنیا کے مشہور اسکئی ریزاٹ گلمرگ میں اس سیزن میں سیاحوں کا اژدھام دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گلمرگ میں موجود تمام ہوٹل کرسمس اور نئے سال کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرے پڑے تھے ۔

    گنڈولہ کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ تین مہینوں میں روزانہ ہزاروں سیاحوں نے گلمرگ گنڈولہ کی سواری کی ۔ گلمرگ میں تازہ برفباری سے بھی ملکی سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ کافی تعداد میں سیاح گلمرگ پہنچ رہے ہیں ۔ گلمرگ گنڈولہ کے عہدیداروں نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں سے روزانہ دوہزار سے تین ہزار لوگ گنڈولہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اسسٹنٹ منیجر گلمرگ گنڈولہ پروجیکٹ فیاض احمد نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بکنگ ہم دیکھ رہے ہیں وہ بہت اچھی اور تسلی بخش ہے اور ہمیں آنے والے دنوں میں بہت زیادہ سیاحوں کے آنے کی توقع ہے ۔

    کیبل کار کے عملے سیاحوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے اور ان کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ہیں ۔ گلمرگ میں گنڈولہ کی سواری برف سے ڈھکے پہاڑوں کے دلکش نظاروں کا مشاہدہ کرنے والی سب سے دلکش سواریوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایشیا کا سب سے بلند اور طویل ترین روپ وے ہے ۔ گنڈولہ کی سواری  گلمرگ سے شروع ہوتی ہے اور سطح سمندر سے 13,000 فٹ کی بلندی پر واقع افروٹھ  کے پہاڑوں تک جاتی ہے ۔ نئے سال کے استقبال اور جشن منانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح گلمرگ پہنچے تھے اور ان سیاحوں نے گلمرگ گنڈولہ کی بھی خوب سواری کی۔

    گنڈولہ کے ذریعہ سے کنگڈوری اور افروٹھ پر پہنچ کر سیاح کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ گلمرگ گنڈولہ میں صبح سویرے سے ہی لمبی لمبی قطاروں میں سیاح ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کھڑے رہتے ہیں ۔ امید یہی کی جاتی ہے کہ اس سال بھی سیاحوں کا ریکارڈ توڑ گراف دیکھنے کو ملے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: