உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : سیاحتی مقامات پر اب کشمیری دستکاری سے واقف کرانے کی پہل شروع، جانئے کیا ہوگا فائدہ

    J&K News : سیاحتی مقامات پر اب کشمیری دستکاری سے واقف کرانے کی پہل شروع، جانئے کیا ہوگا فائدہ

    J&K News : سیاحتی مقامات پر اب کشمیری دستکاری سے واقف کرانے کی پہل شروع، جانئے کیا ہوگا فائدہ

    Jammu and Kashmir News : سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر اب کشمیری دستکاری سے واقف کرانے کی پہل شروع کی گئی ہے ۔ تاکہ سیاحوں کو ان مقامات پر سے ہی کشمیری دستکاری کی اصل اشیاء مل سکیں ۔ اس پہل کا آغاز آج سیاحتی مقام گلمرگ میں کیا گیا۔

    • Share this:
    گلمرگ : سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر اب کشمیری دستکاری سے واقف کرانے کی پہل شروع کی گئی ہے ۔ تاکہ سیاحوں کو ان مقامات پر سے ہی کشمیری دستکاری کی اصل اشیاء مل سکیں ۔ اس پہل کا آغاز آج سیاحتی مقام گلمرگ میں کیا گیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں مرکزی سرکار کی ٹیکسٹائل وزارت کے بینر تلے ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر کی جانب سے گلمرگ گنڈولہ میں کشمیری دستکاری کی نمائش شروع کی گئی۔ یہ نمائش دنیا بھر کے سیاحوں کوکشمیری دستکاری سے واقف کرانے اور جی آئی ٹیگ سے منسلک دستکاری کے مقصد سے کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مشینوں اور ہاتھوں سے بنائی جارہی دستکاری کی فرق کو بھی منظر عام لاناہے۔

    اس نمائش کا افتتاح ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر کے ڈائیریکٹر محمود احمد شاہ نے کیا ۔ اس موقع پر گلمرگ کیبل کار کے منیجر سہیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیورزم جاوید الرحمان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر کے ڈائیریکٹر محمود احمد شاہ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں کافی سیاحوں کا رش رہتاہے اس لئے یہ سب سے موزوں جگہ ہے یہاں ہرجگہ ہینڈی کرافٹس کی نمائش ہونی چاہے ۔ اس نمائش میں ہم نے بیس پچیس دستکاروں کو مدعو کیا ہے۔ ہم نے یہاں لائیو ڈیمانسٹریشن کیا ہے ، جس سے پتہ چلے کہ کرافٹس کے پیچھے کتنی محنت لگتی ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سیاح اچھی چیز خرید سکتاہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مارکٹ میں کافی مشینوں سے بنی ہوئی چیزیں ہیں ، جو ہینڈ میڈ کے نام پر بکتی ہیں اور ان چیزوں کی روک تھام کے لئے انہوں نے یہ شروعات کی ہے ۔ محمود احمد شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ کچھ ایسے اسٹال نصب کریں گے جہاں دستکار اپنے مال کو بیچ سکے۔ محمود احمد شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مارکٹ سے جی آئی ٹیگ والےشال ہی خریدیں۔ گلمرگ میں موجود ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے سرکار کے اس اقدام کی سراہانا کی۔

    ممبئی کے ایک سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب اس اقدام سے سہولت ہوگی کہ وہ گلمرگ میں ہی کشمیری شال اور دوسرے دستکاری کے اشیاء خرید سکے۔ ایک اور خاتون سیاح نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گنڈولہ چڑھنے سے پہلے یہاں شال خریدا انہیں کافی اچھا لگا یہاں کی دستکاری۔ کیونکہ یہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیری دستکاری کو مزید زندہ کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کافی کوششیں کررہا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔ تاکہ زمانہ قدیم کی طرح کشمیری دستکاری زندہ جاوید رہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: