ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل فیسٹول کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، 26 فروری کو پانچ روزہ  اسنو کارنیوال ہوگا شروع

کھیلو انڈیا کے تحت 26 فروری سے شروع ہونے والے اس کارنیوال کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ اس کارنیوال میں 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل فیسٹول کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، 26 فروری کو پانچ روزہ  اسنو کارنیوال ہوگا شروع
جموں و کشمیر : گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل فیسٹول کیلئے تمم تیاریاں مکمل ، 26 فروری کو پانچ روزہ  اسنو کارنیوال ہوگا شروع

گُلمرگ کی برف پوش وادیاں پانچ روزہ اسنو کارنیوال کے انتظار میں ہیں ۔ کھیلو انڈیا کے تحت  26 فروری سے شروع ہونے والے اس کارنیوال کے لئے تمام  تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ اس کارنیوال میں 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ سکریٹری ٹورزم سرمد حفیظ کے مطابق کھیل مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور اہلکاروں کے شریک ہونے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے اس پروگرام میں اسنو اسکیئنگ اور اسکیٹنگ کے علاوہ دیگر برفانی کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ یہ فیسٹول صرف ایک کھیل تک ہی محدود نہ رہے ۔ بلکہ اس میں دیگر منسلک کھیلوں کے کھلاڑی بھی شریک ہوسکیں ۔


انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ فیسٹول صرف ایک دو کھیل مقابلوں تک ہی محدود نہ رہے ، بلکہ اس میں اسنو مائونٹیرنگ، اسکی مائونٹیرنگ، اسنو بورنگ اور اسنو شو چمپین شپ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے تاکہ یہ فیسٹول اسنو کارنیوال کی شکل اختیار کرسکے ۔ سرمد حفیظ نے کہا کہ اس کارنیوال سے نہ صرف برفانی کھیلوں کو بڑھاوا ملے گا ۔ بلکہ اس سے سیاحت کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت نے گُلمرگ میں ہی کئی ایسے پروگرام منعقد کے ہیں ، جن کی بدولت سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو کافی دچکا لگا ہے ۔ تاہم محکمہ سیاحت کی کاوشوں کی بدولت اب یہ سیکٹر پٹری پو لوٹ آیا ہے۔


سرمد حفیظ نے کہا کہ گُلمرگ میں تجارت پیشہ افراد اور ہوٹل مالکان بے صبری سے اس کارنیوال کا انتظار کر رہے ہیں ۔ کیونکہ انہیں امید ہے کہ اس سے گلمرگ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مشہور ہوگا ۔ واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے گزشتہ سال ونٹر گیمز کو کھیلو انڈیا پروگرام میں شامل کیا تھا اور گُلمرگ کو اس کی میزبانی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا ۔


سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کھیلو انڈیا پروگرام کی لگاتار دوسرے برس کی میزبانی کا موقع فراہم ہونے سے انہیں کافی مسرت ہے ۔ کیونکہ اس سے نہ صرف عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گُلمرگ بلکہ جموں و کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 23, 2021 09:13 PM IST