ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت پرائمری سطع پر تیار ، جانئے کیا کیا کی گئی ہے تیاری

ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر نے کہا کہ محکمہ صحت نے وادی کشمیر کے ہر ضلع اسپتال میں سو بستروں والے آئیسولیشن وارڈ قائم کیے ہیں ۔ جبکہ دس بستروں والے آئی سی یو وارڈ بھی رکھے گئے ہیں ۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت پرائمری سطع پر تیار ، جانئے کیا کیا کی گئی ہے تیاری
وادی کشمیر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت پرائمری سطع پر تیار ، جانئے کیا کیا کی گئی

جموں و کشمیر : ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ہی یوٹی جموں و کشمیر میں بھی کووڈ کے کیسوں میں جہاں روزانہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ تاہم کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے نیوز18 کے ساتھ بات میں کیا ۔  ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اُن کا  محکمہ کووڈ 19 جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرائمری سطع پر پوری طرح تیار ہے ۔ تاہم کورونا سے بچنے کیلئے کووڈ ویکسین لینا بہت ضروری ہے ۔ تاکہ اس سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی آئے ۔


آج پلوامہ دورے کے دوران نیوز 18 اُردو کے ساتھ بات کرتے ہوے ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر نے کہا کہ محکمہ صحت نے وادی کشمیر کے ہر ضلع اسپتال میں سو بستروں والے آئیسولیشن وارڈ  قائم کیے ہیں ۔ جبکہ دس بستروں والے آئی سی یو وارڈ بھی رکھے گئے ہیں ۔ ڈٓائریکٹر نے کہا کہ وادی کشمیر بالخصوص پلوامہ اسپتال میں آکسیجن کا بہتر انتظام موجود ہے ۔ پلوامہ اسپتال میں اس وقت تین سو لیٹر والے آکسیجن پلانٹ کے علاوہ بلک سلنڈرز کی سہولیات بھی موجود ہے ۔ جبکہ محکمہ کی جانب سے جلد ہی پلوامہ اسپتال میں ایک ہزار لیٹر والا آکسیجن پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔


ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین لازمی ہے ، جس سے نہ صرف اموات کی شرح میں کمی آئے گی ۔ بلکہ اس وبایی بیماری سے بچنے کیلئے بھی کافی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ویکسین کے بعد بھی احتیاط برتنا ضروری ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے کہا کہ اس بار کورونا متاثر اُن مریضوں کو ہوم آئیسولیشن سے جہآں اسپتالوں کا دباو کچھ حدتک کم ہوا ہے ۔ تاہم ہوم آئیسولیٹ رہنے والے کورونا متاثر افراد پر بھی محکمہ کی نظر برابر ہے ۔


اُدھریوٹی انتظامیہ کی جانب سے کووڈ کی دوسری لہر کے سبب پچاس فیصد دکانیں کھولنے کے پروگرام پر آج سے عمل کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ جبکہ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے بغیر ماسک اور عام جگہوں پر تھوکنے پر جُرمانہ عاید کرنے کا حُکم نامہ بھی جاری کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 22, 2021 12:01 AM IST