உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : گلمرگ میں ڈھیڑ فٹ سے زیادہ برف جمع، سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ خوش

    J&K News : گلمرگ میں ڈھیڑ فٹ سے زیادہ برف جمع، سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ خوش

    J&K News : گلمرگ میں ڈھیڑ فٹ سے زیادہ برف جمع، سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ خوش

    Jammu and Kashmir News : سیاحتی مقام گلمرگ، ٹنگمرگ، درنگ اور دیگر میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ہورہی ہے۔ گلمرگ میں تازہ برفباری دیکھ کرجہاں سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ کافی خوش ہیں تو وہیں میدانی علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News : وادی کشمیر میں منگل کی شام سے ہی بھاری برفباری شروع ہوئی جس کے نتیجے میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ بھاری برفباری کے نتیجے میں فضائی اور زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں ۔ ادھر سیاحتی مقام گلمرگ، ٹنگمرگ، درنگ اور دیگر میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ہورہی ہے۔ گلمرگ میں تازہ برفباری دیکھ کرجہاں سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ کافی خوش ہیں تو وہیں میدانی علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ گلمرگ میں سیاح اور سیاحت سے وابستہ لوگ خوب لطف اٹھا رہے ہیں ۔ گلمرگ میں سیاح برستی برف کے دوران قدرتی نظاروں سے لطف اندوز اور یادگاری تصویریں و ویڈیوز بنوانے میں مصروف دیکھے گئے۔

    ممبئی سے آئے ایک سیاح نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ آج ان کا دل انتہائی خوش ہوا کہ انہوں نے براہ راست برفباری دیکھی ۔ گلمرگ میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے۔ میدانی علاقوں میں پانچ انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے ۔ ٹنگمرگ اور گلمرگ میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ٹنگمرگ سے گلمرگ روڈ پر برفباری سے پھسلن پیدا ہوگئی ہے ۔

    گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو افسر غلام جیلانی زرگر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹنگمرگ سے گلمرگ آنے کے دوران احتیاطی طور پر اپنی گاڑیوں کے ٹائر میں زنجیر باندھ کر ہی یہاں کا رخ کریں۔ غلام جیلانی زرگر نے سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے ۔ انہوں نے سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ لوگوں سے اپیل کی کہ کسی بھی درپیش مشکل کے وقت ان کے جاری کردہ نمبر 9906414497 پر فوراً رابطہ کرسکتے ہیں۔ گلمرگ میں میکنکل انجینئرنگ ونگ نے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے گلمرگ میں بیشتر راستوں سے برف ہٹائی اور سیاحوں اور عام لوگوں کے چلنے کے لئے راستے ہموار کئے ۔

    تازہ بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں تو وہیں بجلی کا نظام ایک بار پھر بری طرح سے متاثر ہوا ہے ۔ بجلی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے وادی کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ہیں۔ گھروں کے علاوہ مختلف جگہوں پر نصب کردہ ڈش ٹی وی اور کیبل ٹی وی اور لینڈ لائن ٹیلی فون لائنوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

    واضح رہے کہ وادی کشمیر میں یہ رواں موسم سرما میں ہونے والی دوسری اور جاری چلہ بچہ کی پہلی بھاری برف باری ہے ۔ امید یہی کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم خشک رہے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: