ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : پولیس کی بڑی کارروائی ، 50 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، دو گرفتار

Jammu and Kashmir News : پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاح ملنے پر پولیس نے تلواری لینگٹ میں ایک ناکہ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی ۔ تلاشی کارروائی کے دوران گاڑی میں منشیات کی ایک بھاری کھیپ ظبط کی اور دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : پولیس کی بڑی کارروائی ، 50 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، دو گرفتار
جموں و کشمیر : پولیس کی بڑی کارروائی ، 50 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ، دو گرفتار

سری نگر : جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے ہندوارہ پولیس نے ایک کلو ہیروئن ضبط کرکے دو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا کہ اس منشیات کی بین الاقوامی سطح پر پچاس کروڑ مالیت بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاح ملنے پر پولیس نے تلواری لینگٹ میں ایک ناکہ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی ۔ تلاشی کارروائی کے دوران گاڑی میں منشیات کی ایک بھاری کھیپ ظبط کی اور دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق دونوں کی پہچان جاوید احمد خان اور محمد یوسف بٹ کے بطور ہوئی ۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ شروع کرکے مزید افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔ تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کیا جائے ۔ اسے پہلے بھی کپواڑہ پولس نے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی اور نصف درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ جبکہ فوج اور پولیس نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ میں مشترکہ کارروائی میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ۔


پولس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ اس پار منشیات بھیج کر محصوم نوجوانوں کو ملیٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث کرانے کی سازش رچی جارہی ہے اور منشیات کو فروخت کرکے دہشت گردوں تک روپے پہچانے کی کوشش کی جانب رہی ۔ تاکہ دہشت گردوں تک رقومات پہچ سکے ۔


پولس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کے منصوبوں کو چکنا چور کیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 18, 2021 10:55 PM IST