پلوامہ: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز (Security Forces) اور مشتبہ دہشت گرد کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کا ایک مشتبہ ہلاک ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے عُظرام پتھری علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں حزب المجاہدین کا ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا۔ گُزشتہ دیر رات کو فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی نے عُظرام پتھری علاقے کا اس وقت محاصرہ کیا، جب انہیں علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
فورسیز کے محاصرے کے دوران سیکورٹی فورسیز نے رہایشی مکان میں چُھپے ملیٹنٹ کو خود سُپردگی کرنے کی اپیل کی، لیکن ملی ٹنٹ نے فورسیز کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے فورسیز پر فائرنگ کی۔ تاہم سیکورٹی فورسیز اور رہایشی مکان میں چُھپے ملیٹنٹوں کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلے میں آج صبح ایچ ایم کا ملی ٹنٹ ہلاک ہوا۔ ہلاک شُدہ ملیٹنٹ کی شناخت ہیف شیرمال شوپیان کے رہنے والے فیروز احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ ہلاک ہوئے ملی ٹنٹ کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور کُچھ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ فیروز 2017 میں ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں ضلع میں کافی سرگرم تھا۔ اس کی ہلاکت کو سیکورٹی فورسیز بڑی کامیابی تصور کر رہی ہے۔ دوسری طرف آج صبح سی آئی کے کی خصوصی ٹیم نے ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں سابق تحصیلدار عبدالرشید شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور کچھ دھیر تک عبدالرشید سے پوچھ تاجھ کی۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔