اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: پنچایتی راج نمائندہ کی ہلاکت میں ملوث حزب المجاہدین دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش، پولیس نےکارروائی کے دوران اسلحہ وگولہ بارودکیا ضبط

    کولگام پولیس نے دو مارچ 2022 کو کولہ پورہ علاقے میں پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ڈار کی ہلاکت میں ملوث حزب المجاہدین کے ایک ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    • Share this:
      کولگام: کولگام پولیس نے دو مارچ 2022 کو کولہ پورہ علاقے میں پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ڈار کی ہلاکت میں ملوث حزب المجاہدین کے ایک ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

      کولگام پولیس نے اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ہلاکت میں ابھی تک دہشت گردوں کے تین اعانت کاروں کو گرفتارکیا گیا ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار و گولہ بارود ضبط کیا گیا یے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: دہشت گردوں نے سی آرپی ایف اہلکار پر مرچ پاوڈر سے حملہ کرکے رائفل چھیننے کی کوشش کی

      ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ٹیرر ماڈیول پاکستان کی ایماء پرکام کر رہا تھا جبکہ ضلع کمانڈر حزب المجاہدین فاروق احمد بٹ ساکنہ چکہ دیسند یاری پورہ کے اشاروں پر کام کرنے والے دہشت گرد راجا ندیم راتھر ساکنہ اشموجی کو ہدایت دی کہ وہ یہ کام ان تین افراد کے ساتھ انجام دے جبکہ ان تینوں اعانت کاروں کو پولیس نے گرفتارکیا، جن کی شناخت نصیر احمد وانی ساکنہ سرندو، عادل منظور راتھر ساکنہ اشموجی اور ماجد محمد راتھر ساکنہ ملی پورہ میر بازار کے بطور ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے ہتیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

      پولیس اس ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کو ایک اہم کامیابی سے تعبیر کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی کولگام پولیس نے ایک اور پنچایتی راج نمائندے کی ہلاکت میں ملوث ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی تھی، جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا گیا۔ کولگام پولیس کے مطابق ان ٹارگٹ ہلاکتوں میں ملوث افراد کو پولیس جلد گرفتار کر رہی ہے جبکہ ان کے خلاف کاروائی انجام دی جا رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: