உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: امت شاہ نے کہا- پہلے یہ دہشت گردی کا ہاٹ اسپاٹ تھا، اب ہے یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ

    امت شاہ نے کہا- پہلے یہ دہشت گردی کا ہاٹ اسپاٹ تھا، اب ہے یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ

    امت شاہ نے کہا- پہلے یہ دہشت گردی کا ہاٹ اسپاٹ تھا، اب ہے یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کے بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ دہشت گرد ہاٹ اسپاٹ تھا، یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ ہے۔ جموں وکشمیر میں بڑھتے سیروتفریح نے یہاں کئی نوجوانوں کو روزگار دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      بارہمولہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کے بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ دہشت گرد ہاٹ اسپاٹ تھا، یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ ہے۔ جموں وکشمیر میں بڑھتے سیروتفریح نے یہاں کئی نوجوانوں کو روزگار دیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پہلے یہاں سال کے 6 لاکھ سیاح آتے تھے۔ آج یہاں اکتوبر تک 22 لاکھ سیاح آئے ہیں۔

      امت شاہ نے بارہمولہ کے عوامی جلسے میں مفتی اور عبداللہ فیملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں مفتی اینڈ کمپنی، عبداللہ اینڈ سنس یہاں اقتدار میں تھے، لیکن ایک لاکھ بے گھر لوگوں کے لئے رہائش گاہ دستیاب نہیں کرایا۔ وزیر اعظم مودی کی حکومت نے 2022-2014 کے درمیان ان ایک لاکھ لوگوں کو گھر دیا۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مفتی اور عبداللہ فیملی پر جم کر تنقید کی ہے۔
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مفتی اور عبداللہ فیملی پر جم کر تنقید کی ہے۔


      امت شاہ نے کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں واضح طور پر کہا کہ گپکار ماڈل پاکستان کو ملک میں دراندازی کرنے دے رہا ہے۔ یہ پلوامہ حملے کے لئے ذمہ دار تھا۔ جبکہ پلوامہ کی ترقی میں مودی ماڈل نے پیسہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا اقتدار ماڈل ترقی اور روزگار لاتا ہے۔ جبکہ گپکار ماڈل نوجوانوں کے ہاتھ میں پتھر اور بندوقیں دیتا ہے۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ووٹرلسٹ تیار کرنے کا کام پورا ہوتے ہی جموں وکشمیر میں پور شفافیت کے ساتھ الیکشن ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: