Jammu and Kashmir : نورآباد کولگام میں بھیانک آتشزدگی، 6 کنبوں کے 48 افراد بے گھر، انتظامیہ نے کی مدد کی پہل
Jammu and Kashmir : نورآباد کولگام میں بھیانک آتشزدگی، 6 کنبوں کے 48 افراد بے گھر، انتظامیہ نے کی مدد کی پہل
Jammu and Kashmir News : نیشنل کانفرنس کی سینر لیڈر و سابقہ وزیر سیکنہ ایتو، پی ڈی پی کے سینر لیڈر و ڈی ڈی سی ممبر ڈی کے مرگ گلزار احمد ڈار نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے مدد کا مطالبہ کیا ہے ۔ سیاسی لیڈران نے متاثرین کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کولگام : موسم سرما کے آتے ہی وادی کشمیر میں آتشزدگی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی وجوہات میں ٹھنڈے موسم میں گرمی کا احساس دلانے والے الیکٹرانک آلات اور کانگڑی وغیرہ شامل ہیں ، جس کا بے تحاشہ استمعال ہوتا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں شارٹ سرکٹ کو بھی سب سے بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔ اسی اثنا میں نورآباد کولگام کے دورددراز علاقے دود کوچھن میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران 6 رہائشی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک نذر آتش ہوگئی ۔ اس آتشزدگی سے 6 کنبوں کے 48 افراد بے گھر ہوگے ہیں۔
معلومات کے مطابق دود کوچھن علاقے میں کل شام ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل مزید کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے آگ مزید پھیل گئی اور کئی مکانات خاکستر ہوگئے ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی، پولیس اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کی مدد سے اگرچہ آگ پر قابو پالیا گیا ۔ تاہم املاک تباہ ہونے سے لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا انتظامیہ نے متاثرین کی مدد کی پہل کرتے ہوئے 51 کمبل اور 5 ہزار روپے فی کنبے کے طور تقسیم کئے اور مزید مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایس ڈی ایم نورآباد کی سربراہی میں نائب تحصیلدار شبیر احمد کی ٹیم نے جائے واردات پر جاکر متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور انہیں مزید مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ۔
نیشنل کانفرنس کی سینر لیڈر و سابقہ وزیر سیکنہ ایتو، پی ڈی پی کے سینر لیڈر و ڈی ڈی سی ممبر ڈی کے مرگ گلزار احمد ڈار نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے مدد کا مطالبہ کیا ہے ۔ سیاسی لیڈران نے متاثرین کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔