உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں آگ کی ہولناک واردات ، دو مکانات جل کر خاکستر ، فوج کے جوان مدد کیلئے آئے سامنے

    J&K News : پلوامہ میں آگ کی ہولناک واردات ، دو مکانات جل کر خاکستر ، فوج کے جوان مدد کیلئے آئے سامنے

    J&K News : پلوامہ میں آگ کی ہولناک واردات ، دو مکانات جل کر خاکستر ، فوج کے جوان مدد کیلئے آئے سامنے

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں رات کے دوران آتشزدگی کے واقعہ (Fire Incident) میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں رات کے دوران آتشزدگی کے واقعہ (Fire Incident)  میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے بالائی علاقہ سنگرونی کے نچن دچن محلے میں  ایک اور دو جنوری کی درمیانی شب میں نظیر احمد گورسی اور مختار احمد گورسی کے رہائشی مکانوں میں آچانک آگ لگ گئی اور اس کی زد میں آکر دونوں کے رہائشی مکانات اور گئو خانہ جل کر پوری طرح خاکستر ہوگیا ۔ اگرچہ کیلر شوپیاں سے فائر سروس محکمہ کی گاڑی نے آگ بجھانے کے لئے جائے واردات پہچنے کی کوشش کی ، تاہم ہلکی برف باری کے سبب فائر سروس کی گاڑی آبہامہ گاوں کے نزدیک راستے میں پلٹ گئی ، جس کی وجہ سے فائربریگیڈ کے اہلکار جائے واقعہ پر پہچنے میں ناکام رہے ۔

    تاہم اس دوران رات کو ہی علاقے میں واقع 53 راشٹریہ رائفلز کیمپ کے جوان متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آگئے ۔ فوجی اہلکاروں نے بھیانک آگ کے دوراں مکینوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور آگ بجھانے میں مقامی لوگوں کی مدد کی ۔ درجہ حرارت منفی ہونے کے سبب علاقہ کے سبھی نل منجمد ہوگئے تھے ۔ تاہم فوجی اہلکاروں نے بچاو کاروائی کے دوران اسپرے موٹروں کو کام میں لگا کر آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی جس سے بستی کو بچالیا گیا ۔

    فوج کی 53 آر آر کے جوانوں نے آگ متاثرین کو ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مقامی نوجوان ریاض احمد کوہلی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ فوج کی مدد سے انہوں نے آگ پر قابو پایا ۔ فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات کے دوران فوج کی وجہ سے ان کی کافی حوصلہ افزائی ہوئی ۔

    آگ کی اس واردات کے بعد نظیر احمد گورسی اور مختاراحمد گورسی کا پورا کنبہ کھلے آسمان کے نیچے آگیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: