ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون سے جموں میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا برا حال ، لوگوں نے کیا یہ بڑا مطالبہ

Jammu and Kashmir News : کورونا وائرس وبا کے پیش نظر جموں و کشمیر میں لگے لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کافی متاثر ہوا ہے۔ جموں کے ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرس اور دیگر ٹیکسی والے ان دنوں کافی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون سے جموں میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا برا حال ، لوگوں نے کیا یہ بڑا مطالبہ
جموں و کشمیر : کورونا کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون سے جموں میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا برا حال ، لوگوں نے کیا یہ بڑا مطالبہ

جموں : کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جموں و کشمیر میں لگے لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کافی متاثر ہوا ہے۔ جموں کے ٹوراینڈ ٹریول آپریٹرس اور دیگر ٹیکسی والے ان دنوں کافی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے ان کا کاروبار ٹھپ پڑا ہے ۔ وہ سرکار سے کسی خاص مالی پیکیج کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔


آر ایس پورہ جموں سے تعلق رکھنے والے دیپ سنگھ نامی  ٹیکسی آپریٹرصبح گھر سے اپنی ٹیکسی لے کر تو نکلتے ہیں ، لیکن پورے دن جموں کے ریلوے سٹیشن پر واقع ٹیکسی اسٹینڈ پر بیکار بیٹھے رہتے ہیں ، کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے سواری ملنا محال ہوگیا ہے۔ دیپ سنگھ کے مالی حالات اتنے خراب ہیں کہ ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں اور مالی دشواری کا اثر سیدھے طور ان کی پڑھائی پر بھی پڑ رہا ہے ۔ دیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون سے پہلے ہی انہوں نے یہ نئی ٹیکسی خرید لی تھی اور لاک ڈاون کی وجہ سے وہ بینک کی قسط بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔


یہ صرف دیپ سنگھ کا ہی حال نہیں بلکہ ایسے سینکڑوں لوگ جموں میں ہیں ، جو اس لاک ڈاون کی وجہ سے بیکار بیٹھے ہیں اور ان کی گاڑیاں اسٹینڈوں میں بند پڑی ہیں ۔ ان سبھی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مالی مشکلات انہوں نے زندگی میں کبھی نہیں جھیلے ہیں اور وہ ان حالات کی وجہ سے ذہنی تناو کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو اس بات کا ملال ہے کہ سرکار بھی ان لوگوں کی حالات کو بہتر بنانے کی طرف کوئی خاص دھیان نہیں دے رہی ہے ۔ ایسے میں ٹوراینڈ ٹریول سے وابستہ لوگ اس صنعت کو بچانے اور ان کے روزگار کو بحال کرنے کے لئے سرکار سے کوئی ٹھوس اقدام کرنے کو کہہ رہے ہیں ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے ہی ان کے حالات خراب ہیں اور کورونا وبا نے ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کیا ہے ۔


ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین بی ایم شرما کا کہنا ہے کہ اگر سرکار ایسے لوگوں کی مالی حالت کو بہتر کرنے کے لئے کسی پیکیج کا جلد اعلان نہیں کرتی تو یہ لوگ یہ کام چھوڑنے پر مجبور ہوں گے ۔ ایسے میں ان ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرس کو اب یہ امید ہے کہ لاک ڈاون میں مزید نرمی سے ان کا کاروبار پھر ایک بار پٹری پر آسکتا ہے ۔ تاہم سرکار کو بھی اپنی طرف سے ان لوگوں کی مدد کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ہوگا ۔ تاکہ اس صنعت کو بچایا جاسکے اور اس سے وابستہ لوگوں کی روزی روٹی بھی چل سکے ۔

حالانکہ سرکار بھی جموں و کشمیر کے مختلف سیکٹروں کے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اس بات سے بھی باخبر ہے کہ وبا کا سبھی سیکٹروں پر کافی برا اثر پڑا ہے ۔ اب مستقبل میں ایسے افراد کی باز آبادکاری اور ان کی مالی حالت کو سُدھارنے کے لئے سرکار کے اقدامات کی امید ہی کی جاسکتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 17, 2021 06:16 PM IST