உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir : شاہ فیصل پھر سے نوکری پر لوٹے، استعفی دے کر بنائی تھی سیاسی پارٹی

    Jammu and Kashmir : ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر ایک سیاسی پارٹی بنانے والے سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے دوبارہ سروس جوائن کر لی ہے ۔

    Jammu and Kashmir : ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر ایک سیاسی پارٹی بنانے والے سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے دوبارہ سروس جوائن کر لی ہے ۔

    Jammu and Kashmir : ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر ایک سیاسی پارٹی بنانے والے سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے دوبارہ سروس جوائن کر لی ہے ۔

    • Share this:
      سری نگر: ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر ایک سیاسی پارٹی بنانے والے سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے دوبارہ سروس جوائن کر لی ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تھا ۔ حکام نے بتایا کہ فیصل کی خدمات جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔ جموں اور کشمیر سے یونین پبلک سروس کمیشن کے پہلے ٹاپر رہے فیصل نے بدھ کو سرکاری ملازمت میں واپسی کا اشارہ دیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جامع مسجد سرینگر ایک بار پھر بند ، شب قدر اور جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں 


      ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے 2019 میں اپنے آئیڈیلزم کے بارے میں بات کی، جب انہوں نے سیاست میں آنے کے لیے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 8 ماہ (جنوری 2019-اگست 2019) نے مجھ پر اتنا دباؤ ڈالا کہ میں تقریباً ختم ہوگیا تھا۔ ایک غلط مفروضے کا پیچھا کرتے ہوئے میں نے ان سالوں میں کمائی ہوئی تقریباً ہر چیز کو کھو دیا تھا ۔ نوکری، دوست، عزت، عوامی خیر سگالی ۔ لیکن میں نے کبھی امید نہیں کھوئی ۔ میرے آئیڈیلزم نے مجھے مایوس کیا ہے، لیکن مجھے اپنے آپ پر یقین تھا کہ میں اپنی غلطیوں کو سدھار لوں گا۔ زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی۔ میرا ایک حصہ ان 8 مہینوں کی یادوں سے تھک گیا ہے اور میں انہیں مٹانا چاہتا ہوں۔ اس میں سے بہت کچھ پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔ باقی بھی وقت فراموش کروا دے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : یوکرین کو ہتھیار دینے پر بھڑکا روس، یوروپ کو دھمکی، آپ کی سیکورٹی خطرے میں...


      حالانکہ فیصل نے یہ نہیں بتایا کہ ایک اور موقع سے ان کا کیا مطلب ہے، گزشتہ ایک سال سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ وہ آئی اے ایس افسر کے طور پر یا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کردار میں سرکاری خدامات میں لوٹ سکتے ہیں۔

      سال 2009 میں یو پی ایس سی امتحانات میں ٹاپ کرنے والے فیصل نے جنوری 2019 میں سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس نے اسی سال مارچ میں اپنی سیاسی پارٹی جموں اور کشمیر پیپلز موومنٹ بنائی اور آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: