ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : مقامی ملیٹینٹوں کو مین اسٹریم میں واپس آنے کیلئے موقع فراہم کیا جائے گا : آئی جی پی کشمیر

Jammu and Kashmir News : آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملیٹینسی مخالف آپریشنوں میں شدت لائی جائے گی ۔ تاہم کشمیری ملیٹینٹوں کو مین اسٹریم میں واپس آنے کیلئے ہر طرح کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : مقامی ملیٹینٹوں کو مین اسٹریم میں واپس آنے کیلئے موقع فراہم کیا جائے گا : آئی جی پی کشمیر
مقامی ملیٹینٹوں کو مین اسٹریم میں واپس آنے کیلئے موقع فراہم کیا جائے گا : آئی جی پی کشمیر

جموں و کشمیر : وادی کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ ملیٹینسی مخالف آپریشنوں میں سیکورٹی فورسز نے 5 ملیٹینٹوں کو مار گرایا ۔ جبکہ ان کامیاب آپریشنز کیلئے جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی اور ملیٹینسی مخالف آپریشنوں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔


جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 1- راشٹریہ رائفلز کے مشترکہ آپریشن کے دوران جنوبی کشمیر کے زڈورہ اننت ناگ میں 2 ملیٹینٹوں کو مار گرایا ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملیٹینٹوں کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن علاقہ میں ملیٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر شروع کیا گیا اور صبح کے اوقات میں ملیٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا اور اس انکاؤنٹر میں لشکر کے دونوں ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ۔


اسے قبل جنوبی کشمیر کے پلوامہ پچھل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے 2 ملیٹینٹوں کو مار گرایا ۔ جبکہ شمالی کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرکردہ ملیٹینٹ مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملیٹینٹ گزشتہ کی برسوں سے سرگرم تھا۔


ادھر جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے ٹویٹر پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کو مبارکباد دی ۔ وہیں ان آپریشنز میں عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آپریشن میں شامل پولیس و سیکورٹی اہلکاروں کی بحفاظت کارروائی کےلئے فورسز کی سراہنا کی ۔ پولیس نے ان پانچوں ملیٹینٹوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملیٹینٹس مختلف تخریب کار کاروائیوں میں ملوث تھے۔ جبکہ ان ہلاکتوں سے یقینی طور پر جنوبی کشمیر میں سرگرم ملیٹینسی بھی اثر انداز ہوگی ۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملیٹینسی مخالف آپریشنوں میں شدت لائی جائے گی ۔ تاہم کشمیری ملیٹینٹوں کو مین اسٹریم میں واپس آنے کیلئے ہر طرح کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2021 09:50 PM IST