ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سیاحتی مقام اہرہ بل میں غیرقانونی طریقہ سے ریت اور باجری نکالنے والا مافیا سرگرم ، انتظامیہ نے کی بڑی کارروائی

Jammu and Kashmir News : اہرہ بل سیاحتی مقام میں گزشتہ دنوں ایسے مافیا نے ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے ناک کے نیچے تین سو میٹر دائرے میں ہی غیر قانونی طور پر کام شروع کیا اور یہاں سے جے سی بی مشینوں کے زریعہ ریت اور باجری نکالنا شروع کیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سیاحتی مقام اہرہ بل میں غیرقانونی طریقہ سے ریت اور باجری نکالنے والا مافیا سرگرم ، انتظامیہ نے کی بڑی کارروائی
جموں و کشمیر : اہرہ بل میں غیرقانونی طریقہ سے ریت اور باجری نکالنے والا مافیا سرگرم

کولگام : جہاں ایک طرف کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پوری ریاست میں ہو کا عالم ہے تو وہی دوسری طرف آج بھی کچھ خود غرض عناصر غیر قانونی طور پر ندی نالوں اور اہم سیاحتی مقامات پر ریت ، باجری اور بولڈر نکالنے کے کام میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ ایسے مافیا نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا جینا حرام کیا ہے اور آے دن ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔ اہرہ بل سیاحتی مقام میں گزشتہ دنوں ایسے مافیا نے ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے ناک کے نیچے تین سو میٹر دائرے میں ہی غیر قانونی طور پر کام شروع کیا اور یہاں سے جے سی بی مشینوں کے زریعہ ریت اور باجری نکالنا شروع کیا ۔


ادھر وٹو،  ٹنگمرگ اور منزگام سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، جہاں نالہ ویشو کے قریب اس طرح کا غیر قانونی کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے ۔ نالہ ویشو کے ایک طرف شوپیاں اور دوسری طرف کولگام اضلاع آباد ہیں اور مافیا آئے دن ندی سے ریت باجری نکالنے کا کام انجام دیتے ہیں ۔ اس دوران انتظامیہ نے حرکت میں آکر نہ صرف غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں پر کریک ڈاون کیا بلکہ کئی ٹریکٹر اور دیگر آلات کو بھی ضبط کیا ۔


وہیں پولیس کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور اپنا کام بخوبی انجام دینے پر زور دیا ہے ۔ لوگوں کے مطابق یہ مافیا آبپاشی کی نہروں اور  فشریز کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔


واضح رہے کہ متعلقہ محکمہ جات کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے موقع کا جایزہ لینے کی کوشش کی ۔ نائب تحصیلدار ڈی ایچ پورہ کولگام نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ جات اپنا کام انجام نہیں دیتے ہیں جبکہ ان کو اس کام کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 15, 2021 08:30 PM IST