ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمین گاہ کو کیا تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ورنو لولاب علاقے میں آج فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی میں دہشت گردوں کے ایک کمین گاہ کو تباہ کردیا ۔ دہشت گردوں کی اس کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا۔

  • Share this:

جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ورنو لولاب علاقے میں آج فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی میں دہشت گردوں کے ایک کمین گاہ کو تباہ کردیا ۔ دہشت گردوں کی اس کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا۔ فوج کے 28 آر آر جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن انجام دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فوج کو ایک مصدقہ اطلاح ملی تھی کہ دہشت گردوں نے جنگلاتی علاقے میں بھاری تعداد میں اسحلہ بارود جمع کیا۔اور کسی وقت کوئی بڑی کاروائی انجام دے سکتے تھے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے پورے جنگلاتی علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کی اور تلاشی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ۔


فوج کا ماننا ہے کہ اگر یہ اسحلہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جاتا تو وہ کوئی بڑی تخریبی کارروائی انجام دیے سکتے تھے لیکن فوج کی بروقت کاروائی نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا کیونکہ ایک طرف فوج اور پولس 26 جنوری کی تقریب کو پوقار بنانے کی کوششوں میں لگی ہے ۔ وہیں اگر یہ اسحلہ بارود دہشت گردوں تک پہچ جاتا تو کوئی بھی بڑی کاروائی انجام دے سکتے تھے ۔


وہیں پولس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمین گاہ کو تباہ کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ۔ کمین گاہ سے چار مکزین ۔ہینڈگرینیڈ سمیت دیگر اسلحہ بارود برآمد کیا ۔ واضح رہے 26 جنوری کی تقریب کو پروقار بنانے کیلئے فوج نے جگہ جگہ پر چیکنگ شروع کی ہے اور ہر شخص پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ کوئی ناِخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔ تقریب کو احسن بنانے کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ۔ تاہم فوج اور پولس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس اسحلہ کو جنگلات میں پہچانے کیلئے کن لوگوں نے دہشت گردوں کا ساتھ دیا ۔یا پھر دہشت گرد اسحلہ بارود کو جمع کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔ اس کی بڑے پیمانے پر جانچ شروع کی گئی ہے ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 16, 2021 12:19 PM IST