ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : خاتون کی خودکشی کے بعد مائیکہ والوں نے سسرال میں لگادی آگ ، جانئے کیا ہے معاملہ

Jammu and Kashmir News : خاتون کی موت کی خبر کولگام میں جب اس کے مائیکہ والوں تک پہنچی تو وہاں سے اننت ناگ آنے والے مشتعل اور بے قابو افراد نے خاتون کے سسرال میں مبینہ طور پر آگ لگا دی ، جسے پورا گھر جل کر خاک ہو گیا ۔ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی ۔ جبکہ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا ۔

  • Share this:
جموں وکشمیر : خاتون کی خودکشی کے بعد مائیکہ والوں نے سسرال میں لگادی آگ ، جانئے کیا ہے معاملہ
جموں وکشمیر : خاتون کی خودکشی کے بعد مائیکہ والوں نے سسرال میں لگادی آگ ، جانئے کیا ہے معاملہ

جموں کشمیر: گھریلو تشدد کے ایک اور معاملہ میں اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے ہی سسرال میں خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا ، جس کے بعد طیش میں آکر خاتون کے رشتہ داروں نے مومن آباد میں اس کے شوہر کے گھر کو آگ کے حوالے کریا ، جس میں پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس کو خاتون کی لاش اس کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی ، جس کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی۔


خاتون کی موت کی خبر کولگام میں جب اس کے مائیکہ والوں تک پہنچی تو وہاں سے اننت ناگ آنے والے مشتعل اور بے قابو افراد نے خاتون کے سسرال میں مبینہ طور پر آگ لگا دی ، جسے پورا گھر جل کر خاک ہو گیا ۔ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی ۔ جبکہ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق کولگام میں اس خاتون کو کئی سال قبل مومن آباد میں ازدواجی رشتے میں باندھا گیا تھا۔ لیکن مائیکہ والوں کا کہنا ہے کہ اس کی شادی کے کچھ دنوں کے بعد سے ہی اس کا شوہر اور سسرال والے اس کو مختلف بہانوں سے تنگ کرتے تھے۔ جس کے بعد اس کی آج موت واقع ہوگئی ۔ لواحقین کے مطابق اس خاتون کا قتل کیا گیا ہے اور اس کے قتل میں اس کے سسرال والے ملوث ہیں ۔ لواحقین نے پولیس سے گھریلو تشدد کے اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


بتادیں کہ کچھ روز پہلے آکورہ علاقہ کی ایک خاتون نے اپنے سسرال والوں پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر اس کو جلانے کا الزام لگایا تھا ، جس کے بعد مذکورہ خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ لوگوں نے گھریلو تشدد کے ان بڑھتے واقعات پر روک لگانے کیلئے سماجی بیداری کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقات کو کلیدی رول ادا کرنے پر ذور دیا ہے ۔ تاکہ اس طرح کے واقعات پر فوری روک لگائی جا سکے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 08:02 PM IST