உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : دیوالی کے موقع پر ہند ۔ پاک افواج کے درمیان میٹھائیاں تقسیم، مقامی لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    جموں و کشمیر : دیوالی کے موقع پر ہند ۔ پاک افواج کے درمیان میٹھائیاں تقسیم، مقامی لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    جموں و کشمیر : دیوالی کے موقع پر ہند ۔ پاک افواج کے درمیان میٹھائیاں تقسیم، مقامی لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    Jammu and Kashmir News : سرحد پر آباد لوگوں میں ان مناظر کو دیکھنے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ کیونکہ جب سرحدیں خاموش رہتی ہیں تو لوگ امن و چین سے زندگی گزارتے ہیں ۔

    • Share this:
    سری نگر : کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جب ٹیٹوال کراس پونٹ پر آج ہند ۔ پاک افواج نے دیوالی کے موقع پر خیر سگالی جذبے کے تحت ایک دوسرے میں مٹھیائیاں پیش کیں ۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول کے کراس پونٹ پر دلچسپ مناظر کو دیکھے رہے تھے اور افواج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ادھر پاک رنجرس نے بھی ہندوستان کے فوجیوں کو مھٹیائیاں پیش کیں ۔

    سرحد پر آباد لوگوں میں ان مناظر کو دیکھنے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ کیونکہ جب سرحدیں خاموش رہتی ہیں تو لوگ امن و چین سے زندگی گزارتے ہیں ۔ جنگ بندی کے بعد آپس میں میٹھائیاں تقسیم کرنا ایک اہم اقدام مانا جاتا ہے اور اس اقدام سے سر حدوں پر گولیوں کی گھن گرج کی بجائے امن کی ہوائیں چلتی ہیں ۔

    سر حدوں پر آباد لوگوں کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سے دونوں طرف سے انسانی جانوں کا زیاں ہوتا تھا ، لیکن اب دونوں طرف سے سرحدیں خاموش ہیں ۔ جسے اب لوگ امن اور سکون سے زندگی گزار رہے ہیں اور لوگ کئی سالوں کے بعد اب باضابطہ طور پر کھیت کھلیانوں میں کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ ٹیٹوال کے لوگوں نے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے ہند ۔ پاک قیادت سے اپیل کی کہ اس روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے ۔ تاکہ سر حدوں پر امن امان کا ماحول قایم رہ سکے اور لوگ امن کی فضا میں سانس لےسکیں ۔

    واضح رہے کہ عید ہو یا دیوالی ہند ۔ پاک افواج آپس میں میٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: