உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: نوشیرہ میں ایل او سی کے پاس دھماکہ، ہندوستانی فوج کے ایک افسر سمیت دو جوان شہید

    جموں وکشمیر: نوشیرہ میں ایل او سی کے پاس دھماکہ، ہندوستانی فوج کے ایک افسر سمیت دو جوان شہید

    جموں وکشمیر: نوشیرہ میں ایل او سی کے پاس دھماکہ، ہندوستانی فوج کے ایک افسر سمیت دو جوان شہید

    Jammu Kashmir Naushera Blast: نوشیرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں دھماکہ اس وقت ہوا، جب فوج کی ایک کالم سرحد پار کے دہشت گردوں کی دراندازی کی روک تھام سے متعلقا انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گشت کر رہا تھا۔

    • Share this:

      سری نگر: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ہفتہ کو کنٹرول لائن (ایل او سی) سے متصل پیشگی چوکی کے پاس گشت کے دوران ہوئے دھماکہ کی چپیٹ میں آنے سے ایک افسر سمیت فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔


      افسران نے یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ نوشیرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں دھماکہ اس وقت ہوا، جب فوج کی ایک کالم سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی روک تھام سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گشت کر رہا تھا۔


      جہاں دھماکہ ہوا، وہاں فوج نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں


      انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، جنہیں فوراً پاس کے فوجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد میں ان کی موت ہوگئی۔ افسران نے بتایا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا، اس مقام پر فوج نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں، تاکہ سرحد پار سے دراندازی روکی جاسکے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: