ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپواڑہ میں دراندازی کے کوشش ، فائرنگ میں فوج کا ایک جوان زخمی ، اسپتال میں داخل

Jammu and Kashmir News : لائن آف کنٹرول پر تار بندی کے نزدیک کچھ لوگ مشکوک حالت میں اس پار اندر آنے کی کوشش کررہے تھے ، جس کی وجہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور فائرنگ کے میں فوج ایک جوان زخمی ہوگیا ، جس کو فوری طور علاج کیلے سرینگر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں دراندازی کے کوشش ، فائرنگ میں فوج کا ایک جوان زخمی ، اسپتال میں داخل
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں دراندازی کے کوشش ، فائرنگ میں فوج کا ایک جوان زخمی ، اسپتال میں داخل

سری نگر : کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقہ کرناہ سکٹر میں آج لائن آف کنٹرول کے نزدیک ٹاد سکٹر میں ایک فوجی جوان اس وقت زخمی ہوگیا ، جب لاین آف کنٹرول پر انیل پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات ایک فوجی جوان کو مشکوک نقل و حرکت نظر آئی ۔ لائن آف کنٹرول پر تار بندی کے نزدیک کچھ لوگ مشکوک حالت میں اس پار اندر آنے کی کوشش کررہے تھے ، جس کی وجہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور فائرنگ کے میں فوج ایک جوان زخمی ہوگیا ، جس کو فوری طور علاج کیلے سرینگر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ زخمی فوجی جوان کی شناخت جسویر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔ تاہم فوج اور پولس اس بات کا پتہ لگارہے ہیں کہ فوجی جوان کس کی فائرنگ میں زخمی ہوا ہے ۔


لائن آف کنٹرول پر تعینات ہندوستان فوج پاکستان کی ہر حرکت پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے ۔ تاکہ دراندز اس پار دراندزی کرنے میں کا میاب نہ ہوسکس ۔ کیونکہ جب بھی پاکستان اس پار دراندازوں کو بھیجنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو کشمیر میں امن امان کیلے خطرہ پیدا جاتا ہے ۔


اگر چہ آج سرحدوں پر دونوں طرف سے جنگ بندی ہے اور سرحد پر پوری طرح سے خاموشی ہے ۔ سر حدوں پر آباد لوگ ہند ۔ پاک قیادت کے اس معاہدہ سے کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔ لوگ امن امان کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ لیکن پاکستان اس درمیان سرحدوں پر دہشت گردوں کو اس پار بھیجنے کی کوشش کررہا ہے ۔ تاکہ کشمیر میں امن کو زک پہنچائی جاسکے ۔


ترجمان کے مطابق اب پاکستان لگاتار اس پار منشیات بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ملیٹنٹ صفوں میں شامل ہونے کیلئے تیار کررہا ہے ۔ لیکن پاکستان کے کسی بھی منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 14, 2021 07:23 PM IST