اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کپواڑہ میں دراندازی کی بڑی سازش ناکام،  ایک دہشت گرد ڈھیر، آپریشن جاری

    کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ہے۔ فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      نئی دہلی: فوج نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ہے۔ فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ اس سے پہلے پیر کی صبح شوپیاں ضلع کے بالاپورہ سے سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

      دوسری جانب، جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے یورپ سے چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے جموں میں ڈرون کی مدد سے پاکستان سے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی کھیپ گرانے میں ملوث اس کے دو ارکان کو گرفتار کیا۔

      آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ باسپور بنگلہ علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرائے جانے کی تحقیقات کے دوران ڈوڈہ کے چندر بوس اور کیمپ گول گجرال جموں کے شمشیر سنگھ کو پکڑا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ان کے پاس سے چار پستول، آٹھ میگزین اور 47 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

      وراٹ کوہلی کے کمرے میں گھسا انجان شخص، بنالیا ویڈیو تو پرائیویوسی کو لیکر بھڑکے کنگ کوہلی

      ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران بوس نے انکشاف کیا کہ وہ سنگھ کے کہنے پر کام کر رہا تھا۔



      حکام نے بتایا کہ دونوں سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ دہشت گرد ماڈیول کا آپریٹر یورپ میں ہے۔ سنگھ نے کہا، "دونوں (بوس اور سنگھ) بلوندر نامی اوور گراؤنڈ ورکر (OGW) کے ساتھ رابطے میں تھے جو جموں سے تعلق رکھتا ہے اور اب یورپ میں بس گیا ہے۔"
      Published by:Sana Naeem
      First published: