உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر کے نوجوانوں میں بڑھ رہا موسیقی کا شوق ، اپنے ہُنر اور کامیابی سے دکھا رہے ہیں کمال

    وادی کشمیر کے نوجوانوں میں بڑھ رہا موسیقی کا شوق ، اپنے ہُنر اور کامیابی سے دکھا رہے ہیں کمال

    وادی کشمیر کے نوجوانوں میں بڑھ رہا موسیقی کا شوق ، اپنے ہُنر اور کامیابی سے دکھا رہے ہیں کمال

    عمیر کے مطابق نوجوان اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ وہ بُرے عادات اور نشہ خوری جیسی بدعت سے بھی دور رہ سکتے ہیں

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    کولگام :  وادی کشمیر کے نوجوان موسیقی اور گلوکاری کے فن سے لبریز ہیں ۔ ایسا ہی ایک نوجوان نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے ، بلکہ اپنے فن کے زریعہ کما بھی رہا ہے ۔ کولگام کے عمیر منظور ان دنوں اپنی ۔۔۔۔۔ نامی یوٹیوب چینل کے ساتھ مصروف ہے ۔ کشمیری اور ہندی کے علاوہ ریپ گانے تیار کر کے ان کا ویڈیو بنانے کے عمل جاری ہے ۔ عمیر اپنے یوٹیوب چینل پر ان گانوں کی تشہیر کررہے ہیں ، جس سے انہیں آمدنی بھی حاصل ہو رہی ہے ۔ ابھی تک 1 لاکھ سے زائد سبسکرائبرس چینل کو فالو کر رہے ہیں ۔

    عمیر کے مطابق نوجوان اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ وہ بُرے عادات اور نشہ خوری جیسی بدعت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔  ادھر عمیر کے رشتہ دار اور اس کے گھر والے اس کامیابی سے کافی خوش نظر آرہے ہیں اور انہیں فخر محسوس ہورہا ہے ۔ جبکہ عمیر کو وہ ہر ممکنہ مدد فراہم کررہے ہیں ۔ عمیر کے چچا محمد یوسف اس کامیابی سے کافی خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ عمیر اس میدان میں آگے بڑھے۔

    عمیر کی بہن مسکان کا بھی یہی سوچنا ہے جبکہ وہ اپنے اسکول میں اپنے بھائی کے قصوں کو لے کر فخر محسوس کرتی ہے ۔ انہیں اپنے بھائی کی کامیابی پر ناز ہے۔ عمیر کے ساتھ چند اور ایسے نوجوان بھی ہیں ، جو ان کی ٹیم کا حصہ ہیں ، جو کہ موسیقی کے ساتھ ساتھ ویڈیو گرافی اور ایڈیٹنگ کرتے ہیں ۔ ٹیم نے ابھی تک کئی کامیاب ویڈیو بنائے ہین ، جن کی کافی ستائش کی جا رہی ہے ۔

    وادی میں عمیر جیسے کئی فنکار اور صلاحیتوں سے لیس نوجوان موجود ہیں ۔ تاہم انہیں ایک موقع کی تلاش ہے ، جسے انہیں فراہم کیا جانا چاہئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: