உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : نئی ہدایات جاری ، 10 ویں اور 12 ویں جماعت کیلئے کھلیں گے اسکول

    جموں و کشمیر : نئی ہدایات جاری ، 10 ویں اور 12 ویں جماعت کیلئے کھلیں گے اسکول

    جموں و کشمیر : نئی ہدایات جاری ، 10 ویں اور 12 ویں جماعت کیلئے کھلیں گے اسکول

    Jammu and Kashmir News : ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کے بعد دسویں جماعت کے اسکول دوبارہ کھولنے کی اجازت دیں جبکہ 12 ویں کلاس کے طلبہ اور عملے کے ٹیکے لگانے کے بعد 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    جموں : جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار (5 ستمبر) کو دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کی اجازت دی۔  ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا  ہے کہ وہ کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کے بعد دسویں جماعت کے اسکول دوبارہ کھولنے کی اجازت دیں جبکہ 12 ویں کلاس کے طلبہ اور عملے کے ٹیکے لگانے کے  بعد 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت ہے۔  یونین ٹیریٹری میں انتظامیہ نے کچھ شرائط کے ساتھ سول سروسز / جے۔ ای۔ ای / این ای ای ٹی کے لیے کوچنگ سینٹرز کو دوبارہ کھولنے کی بھی اجازت دی ہے ۔

    جموں و کشمیر حکومت نے ٹیکہ لگوا چکے طلبہ اور عملہ کیلئے 50 فیصد صلاحیت اور کچھ شرائط کے ساتھ 12 ویں کلاس کے اسکول دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ نئی ہدایات کے مطابق اسکولوں کو والدین کی رضامندی لینی ہوگی تاکہ طلبہ کو کلاسوں میں شرکت کی اجازت دی جا سکے۔  کلاسوں کے دوبارہ شروع ہوتے ہی اسکول کے احاطے کو مکمل طور پر صاف کرنا ہوگا ۔ اسکول کے داخلی دروازے پر مزید مناسب اسکریننگ ، طلبہ اور عملہ کے ویکسینیشن اسٹیٹس کو چیک کرنے کے لیے ضروری ہے۔

    ہدایات کے مطابق اگر کوئی بھی طالب علم ، استاد یا عملہ کورونا کی علامات جیسے کھانسی ، نزلہ اور بخار ظاہر کرتا ہے ، تو انہیں اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکول کا سربراہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ہے کہ کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔ مزید یہ کہ آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے والدین کی رضامندی لازمی ہے ۔

    دسویں اور بارہویں کے علاوہ آف لائن اسکول باقی تمام کلاسوں کے لیے بند رہیں گے۔ سول سروسز / جے ای ای / این ای ای ٹی کے کوچنگ سینٹرز کو بھی محدود تعداد میں مکمل طور پر ویکسین لے چکے طلبہ کے لیے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ اداروں کے سربراہ کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے ۔

    یہ فیصلہ چیف سکریٹری اے کے مہتا کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ تر کورونا  کنٹینمنٹ گائیڈ لائنز کو برقرار رکھا جائے۔ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے 18 اپریل کو تمام احکامات بشمول یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: