ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جمو و کشمیر : جموں انتظامیہ کا بڑا اعلان ، نہیں لگے گا لاک ڈاون ، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل

Jammu and Kashmir News : جموں کے ڈویژن کمشنر راگو لانگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگے گا ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات تشویش ناک ہیں اور یہ انتظامیہ کے لیے بہت بڑا چلینج ہے ۔

  • Share this:
جمو و کشمیر : جموں انتظامیہ کا بڑا اعلان ، نہیں لگے گا لاک ڈاون ، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل
جمو و کشمیر : جموں انتظامیہ کا بڑا اعلان ، نہیں لگے گا لاک ڈاون ، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل

جموں : جموں ڈویژن میں بھی لگاتار کشمیر کی طرح کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہاہے ۔ جموں شہر میں ایک سوسینتالیس معاملات سامنے آئے ہیں ۔ تو وہیں جموں ڈویژن میں تین سو سترہ معاملات سامنے آئے ۔ اس صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جموں میں بھی کورونا وائرس کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اسکولوں، کالجوں، بینکوں اور دیگر دفاتر میں سے بھی زیادہ کوڈ کے معاملات آرہے ہیں ۔ جموں میں یہ دیکھتے ہوئے عدالت کو پہلے ہی بند کردیا گیا ہے ۔ اس کے سارے کیس بذریعہ آن لائن نپٹائے جارہے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہوئے سرکار کو کافی پریشانی لاحق ہو رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں کے ڈویژن کمشنر راگو لانگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگے گا ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات تشویش ناک ہیں اور یہ انتظامیہ کے لیے بہت بڑا چلینج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حالات ایسے سازگار نہیں ہے کہ جموں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکار کے رہنما خطوطِ پر عمل کریں اور ساتھ ہی احتیاط برتیں ۔ ان کے مطابق سرکار کی کوشش ہے کہ کس طرح کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو روکا جائے ۔ لوگوں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں، سماجی دوری اختیار کریں ۔


ڈپٹی کمشنر جموں نے بھی لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ویکسین لگائیں ، کوڈ ٹیسٹ کرائیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایا کہ جانچ اور ویکسین لگانے کے لیے مزید مقامات کا تعین کیا گیا ۔ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ آپس میں تال میل رکھیں ۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں، ائیر پوٹس پر غیر ریاستی اور غیر ملکی لوگوں پر نظر رکھی جائے اور ان کی سیمپلنگ کی جائے۔


نیز کشمیر سے بھی آنے والے لوگوں کے نمونے لئے جائیں گے ۔ اسی طرح امرناتھ یاترا شروع ہونے پر عقیدت مندوں کی بھی سیمپلنگ کی جائے گی ۔ سرکار کے ساتھ ساتھ لوگ بھی اس وبائی بیماری سے بچنے کیلئے فکر مند ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 09:23 PM IST