ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں ائیرفورس اسٹیشن حملہ : این آئی اے نے اپنے ہاتھوں میں لی جانچ، ان دفعات کے تحت درج کیا کیس

Jammu Air Force Station Drone Attack: جموں میں ہائی سیکورٹی والے ہوائی اڈہ کے احاطہ میں واقع ایئرفورس اسٹیشن میں ہفتہ کو دیر رات ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد گرائے گئے تھے ۔

  • Share this:
جموں ائیرفورس اسٹیشن حملہ : این آئی اے نے اپنے ہاتھوں میں لی جانچ، ان دفعات کے تحت درج کیا کیس
جموں ائیرفورس اسٹیشن حملہ : این آئی اے نے اپنے ہاتھوں میں لی جانچ، ان دفعات کے تحت درج کیا کیس۔ تصویر : اے این آئی ۔

سری نگر : جموں ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع ایئرفورس اسٹیشن پر دو ڈرونوں کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی جانچ کی ذمہ داری اب قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) نے سنبھال لی ہے ۔ منگل کو جموں ایئرفورس اسٹیشن پہنچی این آئی اے کی ٹیم نے ڈرون حملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ۔ این آئی اے دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ تین اور چار ، یو اے ( پی ) ایکٹ 1967 کی دفعات 13 ، 16 ، 18 اور 23 اور آئی پی سی کی دفعات 307 اور 120 بی کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔


بتادیں کہ انڈین ایئرفورس اسٹیشن پر اپنی طرح کے ایسے پہلے دہشت گردانہ حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں ایئرفورس اسٹیشن پر حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے ۔


اس سے قبل نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بعدازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔


اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

جموں ڈرون حملے میں دو افراد ہوئے تھے زخمی

جموں میں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر ہفتہ دیر رات دو ڈرون سے دھماکہ خیز مواد گرائے گئے تھے ، جس میں دو جوان معمولی طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ پاکستان میں واقع دہشت گردوں کا ملک کی کسی اہم تنصیبات پر اس طرح کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے ۔ پہلا دھماکہ ہفتہ دیر رات ایک بج کر چالیس منٹ کے آس پاس ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ اس کے چھ منٹ بعد ہوا ۔

پہلے دھماکہ میں شہر کے باہری ستواری علاقہ میں ہندوستانی فضائیہ کے زیر کنٹرول ہوائی اڈہ کے ہائی سیکورٹی والے ٹیکنیکل ایریا میں ایک منزلہ عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکہ زمین پر ہوا ۔ افسران نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعہ گرا گئے دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیکل کو لا کر بنایا گیا ہوسکتا ہے ، لیکن اس بارے میں حتمی تصدیق ہونے کا انتظار ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 29, 2021 10:09 PM IST