ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد جموں میونسپلٹی بھی آئی حرکت میں ، اٹھایا یہ بڑا قدم

Jammu and Kashmir News : جموں میونسپلٹی کے میئر چندر موہن گپتا کا کہنا ہے کہ جموں میونسپلٹی اپنے سبھی وارڈوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے صاف صفائی کا خاص انتظام کر رہی ہے ۔ جموں کے ہر ایک وارڈ میں سینیٹائزنگ کا کام کیا جا رہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد جموں میونسپلٹی بھی آئی حرکت میں ، اٹھایا یہ بڑا قدم
جموں و کشمیر : کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد جموں میونسپلٹی بھی آئی حرکت میں ، اٹھایا یہ بڑا قدم

جموں : جموں و کشمیر میں لگاتار بڑھتے کورونا معاملات کے بعد مختلف سرکاری محکمے حرکت میں آگئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔ جگہ جگہ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ۔ لوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ جموں میونسپلٹی کی جانب سے بھی لوگوں کو کورونا سے بچانے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ جموں میونسپلٹی کے میئر چندر موہن گپتا کا کہنا ہے کہ جموں میونسپلٹی اپنے سبھی وارڈوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے صاف صفائی کا خاص انتظام کر رہی ہے ۔ جموں کے ہر ایک وارڈ میں سینیٹائزنگ کا کام کیا جا رہا ہے ۔


چندر موہن نے مزید کہا کہ کئی دنوں سے شکایتیں مل رہی تھی کہ میونسپلٹی کے چند ملازمین اپنا کام ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے رہے تھے ، اسی کے تحت جموں کے ہر ایک وارڈ کو سینیٹائز کیا گیا اور ہدایات دی گئی کہ ہر ایک وارڈ میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔


میئر نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ویکسینیشن سنٹر ہیں اور جو لوگ وہاں نہیں جا سکتے ہیں ، اُن کے لئے میونسپلٹی نے ٹرانسپورٹیشن کا انتظام بھی کیا ہوا ہے ۔ لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ صفائی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں بیداری بھی پھیلائی جارہی ہے ۔ محکمہ صحت کو بھی پورا تعاون دیا جا رہا ہے ۔ ریپڈ اینٹجن ٹیسٹنگ کے جگہ جگہ ٹیسٹنگ سنٹر بھی بنائے گئے ہیں ۔ تاکہ لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


چندر موہن گپتا میئر جموں میونسپلٹی نے بتایا کہ 2020 میں جب کووڈ۔19 آیا تھا تو اُس وقت میونسپلٹی کے پاس کسی بھی طرح کا سازوسامان دستیاب نہیں تھا ، لیکن آج میونسپلٹی کے پاس کووڈ-19 کے خلاف لڑنے کے لئے مین اور مشینری دستیاب ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 01:15 AM IST