ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپواڑہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارورائی ، دہشت گردوں کا ایک معاون گرفتار

Jammu and Kashmir News : بتایا جاتا ہے کہ اگر یہ اسلحہ و بارود دہشت گردوں تک پہنچ جاتے تو ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ۔ پولس اور فوج اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا کہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارورائی ، دہشت گردوں کا ایک معاون گرفتار
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارورائی ، دہشت گردوں کا ایک معاون گرفتار

سری نگر : جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گزریال علاقہ میں پولیس اور فوج کو ایک مصدقہ اطلاح ملی تھی کہ علاقہ میں دہشت گردوں کا ایک معاون اسحلہ بارود کے ساتھ گھوم رہا ہے اور کسی جگہ پر دہشت گردوں تک پہچانے کی کوشش کررہا ہے ۔ تاہم پولیس کے مطابق انہوں نے مختلف علاقوں میں چیکنگ اسکواڈ تشکیل دی اور رشی گنڈ میں ناکہ کے دوران اس معاون کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے معاون کار سے بھاری مقداد میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ۔ ضبط کئے گئے اسحلہ میں بارہ گرنیڈ ، ایک سو بیاسی گولیاں اور ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی گئی ہے ۔


بتایا جاتا ہے کہ اگر یہ اسلحہ و بارود دہشت گردوں تک پہنچ جاتے تو ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ۔ پولس اور فوج اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا کہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور مزید معصوم نوجوان دہشت گردی کی صف میں شامل ہونے سے بچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے معاون کی پہچان عبد الاحد لون کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار معاون سے تفتیش جاری ہے اور اس سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے اتنی بڑی تعداد میں یہ اسحلہ و بارود کہاں سے حاصل کیا اور یہ کس طرح کی کارروائی انجام دینے کی تاک میں تھا ۔


بتایا جاتا ہے کہ یہ سابق دہشت گرد رہا ہے اور البدر تنظیم سے وابسطہ تھا ۔ پولس کے مطابق اس کا مقصد کپواڑہ میں دہشت گرد سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی کوشش کررہا تھا اور کوئی بڑی تخریبی کارروائی انجام دینے کی تاک میں تھا ۔ پولیس اس نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر جانچ کررہی ہے۔ کیونکہ پھچلے کئی سالوں سے شمالی کشمیر کا کپواڑہ علاقہ دہشت گردی سے پرامن ہے اور کپواڑہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کمی آئی ہے ۔


علاقہ میں حالات پرامن ہیں اور دہشت گرد دوبارہ اس اس علاقہ کو گرم کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن پولیس ، فوج اور این آر پی ایف دہشت گردوں کی تمام کاروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 09:24 PM IST