உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علیحدگی پسند لیڈر Yasin Malik کو دہشت گردی کے معاملے میں آج سنائی جاسکتی ہے سزا، ہو سکتی ہے عمر قید!

    Yasin Malik News: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ آج یاسین ملک کی سزا پر سماعت کرے گی۔ اس کے ساتھ اس کے گناہوں کی سزا بھی مقرر کی جائے گی۔ عدالت یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا سکتی ہے۔

    • Share this:
      آج وہ دن آ ہی گیا ہے جب جموں و کشمیر کی آب و ہوا میں زہر گھولنے والے یاسین ملک Yasin Malik News کے گناہوں کا فیصلہ ہو گا۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ آج یاسین ملک کی سزا پر سماعت کرے گی۔ اس کے ساتھ اس کے گناہوں کی سزا بھی مقرر کی جائے گی۔ عدالت یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا سکتی ہے۔ کشمیر کو جہنم کی آگ میں جھونکنے والے یاسین ملک نے ایک ہفتہ قبل عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

      یہ ہیں الزامات
      علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک پر یو اے پی اے UAPA، بغاوت اور دہشت گردی کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یہی نہیں کشمیری پنڈتوں کے قتل، فضائیہ کے افسروں کے قتل سمیت کئی سنگین الزامات تھے جن میں یاسین نے ایک ایک کر کے تمام جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ اپنے خلاف تمام الزامات قبول کرنے کے بعد عدالت آج یاسین کی سزا پر سماعت کرے گی۔ آج کا دن کشمیر کے لیے بہت اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ جس یاسین ملک نے کشمیر کو جہنم جھونکنے کا کام کیا، آج اس کے ہر جرم کا حساب ہونے والا ہے۔
      واضح ہو کہ کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک نے اپنے اوپر لگے الزامات کو صحیح مانا ہے ۔ کشمیر کے علاحدگی پسند لیڈر یاسین ملک نے پٹیالہ ہاوس کورٹ کی این آئی اے عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کورٹ سے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ تھا۔ اب یاسین ملک کی سزا پر 19 مئی کو عدالت میں سماعت کی جائے گی ۔ یاسین ملک پر غیر قانونی سرگرمی ، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور مجرمانہ سازش رچنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔

      Haryana: بھیانک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھا,3ہلاک، 11 زخمی

       

       

      Rahul Bhatt کے قتل کے بعد احتجاج، ان کی اہلیہ و بیٹی کو حکومت سے معاوضہ دلانے کا مطالبہ

      قابل ذکر ہے کہ عدالت کے ذرائع نے کہا کہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ یو اے پی اے کے دفعہ 16 ( دہشت گردانہ سرگرمی) ، 17 ( دہشت گردانہ سرگرمی کیلئے رقم جمع کرنا)، 18 ( دہشت گردانہ فعل کی سازش رچنا) اور آئی پی سی کی دفعہ 120 بی و 124 اے کے تحت خود پر لگے الزامات کو چیلنج کرنا نہیں چاہتا ۔ خصوصی جج پروین سنگھ 19 مئی کو ملک کے خلاف لگائے گئے الزامات کے لئے سزا کے سلسلہ میں دلیلیں سنیں گے ، جن میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوسکتی ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: